The rise in alcohol-related deaths is based on lies, the opposite is true, said Inspector General of Police Azhar Iqbal.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گزشتہ کچھ دنوں سے بستی جھلن موضع گلن گلکالہ علاقہ تھانہ صدر خان پورمیں فردًا فردًا ہلاکتوں کے متعلق میڈیا میں پولیس کے متعلق مختلف آراء آرہی ہیں اور کچھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر بیان کی جارہی ہے اورخبر کو مزید سنسنی خیر بنانے کے لیے پرانے واقعات اور کچھ قدرتی اموات کو بھی حالیہ واقعہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے ترجمان پولیس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے اس بارہ میں سننے میں آیا ہے کہ بستی جھلن کے دو بدنام کپی (شراب) فروش عبدالستار ولد عبدالکریم، فدا حسین ولد غلام سرور اقوام جھلن سکنائے گلن گلکالہ رمضان شریف سے ایک دو روز قبل آپس میں بیٹھ کرتین چار اشخاص نے شراب پی جس سے مسمیان فداحسین ولد غلام سرور(منشیات فروش)خودجبکہ عبدالستار (منشیات فروش)کاحقیقی بھائی عبد المالک ولد عبدالکریم اور انکے قریبی عزیز اسماعیل ولد محمد اقبال، اکمل ولدصدیق احمد نے شراب پی جس میں سے مسمیان، فدا حسین، عبدالمالک، اسماعیل اکمل، کی حالت خراب ہوگئی جسکا دو تین روز الگ الگ علاج معالجہ جاری رہا جو دوران علاج فوت ہوگئے فوتیدگی کی اطلاع پاتے ہی فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر خان پورانسپکٹر سیف اللہ نے بستی جھلن پہنچ کر جملہ متوفیان کی ڈیڈ باڈی کو174ض ف کی کاروائی کے لیےاٹھانے کی خاطر پولیس نے پورازور لگایا تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لاکر پوسٹ مارٹم اور وجہ موت جانی جا سکے لیکن متوفیان کے ورثاء کثیر تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے جس میں بچے خواتین مرد حضرات پولیس کی گاڑیوں کے آگے آگئے اور انہوں نے لکھ کر دیا کہ ہمارے متوفیان بوجہ بیماری فوت ہوئے ہیں ہم کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرانا چاہتے ہیں اور ورثا نے تحریری طور پر بھی بیا ن دے دئیے بلکہ وارثان پولیس کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور رٹ دائر کی ہے کہ پولیس انہیں حراساں کر رہی ہے اور وہ کوئی کاروائی نہ کرانا چاہتے ہیں جبکہ دو اشخاص،ساجد ولد محمد اسلم، مرید حسین ولد غلام محمد اس واقعہ سے پہلے کے بیمار تھےپولیس نے فدا حسین ولد غلام سرور اور عبدالستار کے خلاف متعددکاروائیاں کی ہیں جس کے نتیجہ میں فدا حسین کے خلاف سرکل خان پور کے تھانہ صدر میں منشیات کے07 مقدمات،تھانہ ظاہر پیر میں ایک اور سرکل لیاقت پور کے تھانہ پکا لاڑاں میں بھی ایک مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا اور وہ ایک ہفتہ قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا اسی طرح عبدالستار کے خلاف تھانہ صدر خان پور اور تھانہ ظاہر پیر میں دو الگ الگ مقدمات درج ہیں اور وہ بھی ضمانت رہا ہےتھانہ صدر خان پور پولیس نے سال 2020 میں61 مقدمات صرف منشیات فروشوں کے خلاف درج کئے ہیں جن میں چرس، بھنگ،چالوبھٹی شراب، کشدی شدہ شراب اور بڑی تعداد میں کپی شراب برآمد کر کے منشیات فروشوں کو چالان جیل کیا گیا ہےجو کہ تھانہ صدر خان پورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
0 Comments