Ticker

6/recent/ticker-posts

کوٸٹہ:کیھتولک بورڈ نے اپنے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں روک لی

QUETTA: The Catholic Board has withheld the salaries of teachers and other employees of the schools under its management

کوئٹہ: کورونا وائرس سے پریشان اساتذہ اور دیگر ملازمین کو کیتھولک بورڈ نے فاقہ کشی کے کنویں میں دھکیلنے کا بندوبست کردیا ملک بھر جہاں گھروں میں قید افراد کو بھوک اور فاقہ کشی سے بچانے کے لیے حکومت اور کئی مخیر حضرات گھر گھر راشن پہنچانے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف کیھتولک بورڈ نے اپنے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں روک لی جس کی وجہ سے وہ شدید مالی بحران سے دو چار ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب ہم لوگ گھر سے نہیں نکل سکتے ایسے حالات میں کوئی کسی کو قرض دینے کو بھی تیار نہیں  انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بچوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے اور کیھتولک بورڈ انتظامیہ کو اساتذہ اور دیگر ملازمین کی روکی گئی تنخواہیں فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ اس سفید پوش طبقے کا بھرم قائم رہ سکے

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کو شکست

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent