The last ten days of the blessed month of Ramadan is the decade of freedom from Hell: Sardar Abdul Mujeeb Khan Weha
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)صدروسیب اتحادرحیم یارخان سردارعبدالمجیب خان ویہاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی کاعشرہ ہے اہل ایمان اورتمام مسلمہ امہ رات دن اپنے رب کومنانے کیلئے توبہ استغفار کا کثرت سے ورد اور ذکر اذکار کریں اور اہل ثروت لوگ غریب نادار اورمستحق لوگوں کوعید کی خوشیوں میں شامل کریں رمضان المقدس ہمارے لیے یہی پیغام لاتا ہے کہ ہم جس حالت میں بھی ہوں جہاں بھی ہوں ایک دوسر ے کے لیے رحمت وشفقت کا پیکر بن جائیں دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اسی طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کا محسوس کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ روزہ کا اصل مقصدریاکاری،بدکاری،غیبت، عیب جوئی، مکروفر یب، تعصب،بغض وحسد اور جھوٹ جیسے روحانی امراض سے خود کو بچائیں یہی تقویٰ کا تقاضا اسلامی تعلیمات کا مدعا اور روزے کا مقصد ہےرمضان المقدس رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کے انمٹ خزانے لے کر سایہ فگن ہے جس کا احترام کرنا ہر خاص وعام مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔
0 Comments