End of Prophethood and Qadianism

تحریر یوسف تھیہم 
محترم قارئین کرام ،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اسکے سواء کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے نہ کوئی اسکا شریک ہے اور حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے قرآنی آیات کی صورت میں اتارے گئے ہیں ۔ مجھ سمیت ہر مسلمان پورے کامل یقین کیساتھ ان کلمات پر یقین رکھتا ہے اور اگر کوئی ان میں سے کسی ایک بات پر بھی کامل یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ختم نبوت پر میری جان، میرے بچے ،میرا مال اور میری نسلیں قربان میں حضور کا ایک معمولی سا غلام ہوں مجھ جیسے گنہگار شخص کا ختم نبوت پر اتنا کامل یقین و ایمان ہے تو پوری امت مسلمہ کے کیاجزبات و احساسات ہوں گے حضور کی سیرت مبارکہ پوری امت مسلمہ کے لئے عملی نمونہ ہے ۔
بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں قادیانیت کا بیج بویا جارہا ہے ۔کابینہ کے مینٹس کو تبدیل کرکے ڈسکشن کو فیصلے میں تبدیل کرتے ہوئے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کر دیا گیا ۔وہ قادیانی جنکو آئین پاکستان کے تحت کافر قرار دیا گیا ہے ۔کیا جس شخص نے جس لابی نے کابینہ کے مینٹس کو تبدیل کیا اور بحث کو فیصلے کی شکل دیکر پبلک کیا انکے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ نہیں چلانا چاہئیے؟ کیا ایسے اشخاص کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے نہیں لانا چاہئیے؟ بلکل لانا چاہئیے اور ہر اس قادیانی لابی کو بے نقاب کرنا چاہئیے جو کبھی کابینہ کے مینٹس تبدیل کر دیتے ہیں ۔بحث کو فیصلے میں تبدیل کر دیتے ہیں ، کبھی حج فارم میں ختم نبوتﷺ کا فارم ختم کروا دیتے ہیں،کبھی تعلیمی نصاب سے ختم نبوت کا نصاب ختم کروا دیتے ہیں اور کبھی الیکشن فارم سے ختم نبوتﷺ کو ختم کروا دیتے ہیں اور سب سے بڑی تکلیف ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچاتے ہیں کیا ایسے اشخاص سزا جزا کے حقدار نہیں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : نوازفریدڈاھر،دھرتی کےعشق میں رچافنکار

پورے وثوق سے کہتا ہوں عمران خان کا اس معاملے میں موقف کلئیر ہے وہ ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں لیکن جن پانچ، چھ وزراء نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے متعلق رضامندی کا اظہار کیا ، کیا وہ وزراء وزارت کے مستحق ہیں؟ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اب تک ان سب افراد کا تعین کیوں نہیں کر سکے جنہوں نے کابینہ کے مینٹس تبدیل کرکے بحث کو فیصلے کی شکل دیکر پبلک کیا  ؟نور الحق قادری اگر ختم نبوت کے معاملے پر بطور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور قادیانی لابی کو بے نقاب نہیں کر سکے تو انکو مستعفی ہو جانا چاہئیے ؟ کیا حکومت کے پاس صرف ن لیگ والوں کو بے نقاب کرنے اور انکو نیب سے ذلیل کروا کر سیاسی انتقامی کاروائیاں کرنے کا ٹاسک ہے  ؟ ختم نبوت پر ڈاکا ڈالنے والے اب تک کیوں آزاد پھر رہے ہیں کیا انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ؟ عمران خان صاحب قوم نے آپ پر اعتماد کیا ہے آپ کو وزیر اعظم منتخب کروایا ہے کیا آپ اس معاملے پر آن ائیر عوام سے خطاب کر سکتے ہیں یہ سب کون کروا رہا ہے؟ اور اس کے پیچھے کیا عوامل اور طاقتیں ہیں جو انتہائی احساس معاملے پر وزیر اعظم کی زیر سرپرستی  کابینہ کے اجلاس کی بحث کو مرضی سے فیصلے بنا کر پبلک کر دیتے ہیں اور انکا آج تک عوام کو پتہ ہی نہیں چل سکا؟آخر یہ لوگ ہیں کون ۔
اللہ بھلا کرے میڈیا کا جو ان طاغوتی قوتوں سے لڑ کر حکومت کو ہوش کے ناخن دلاتا ہے اور ہر بار حسب سابق ختم نبوتﷺ کے معاملے اور قادیانیوں کے حق میں کئے گئے فیصلوں میں ردو بدل کی جاتی ہے ۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر حکومت اپنی رٹ دیکھاتی اور بات اس نہج تک پہنچنے سے پہلے ہی ہر معاملے میں چیک اینڈ بیلنس کا پیمانہ رکھا جاتا اور اس سے بھی زیادہ اچھا ہوتا اگر حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے والی مخصوص طاقتور لابی کو عوام کے سامنے  بے نقاب کرتی ۔ نور الحق قادری صاحب آپ کی وزارت میں کئی بار ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنی طاغوتی اور ناکام چالیں چل چکے ہیں لیکن آج تک آپ نے ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پبلک نہیں کی کیا آپ اپنے آپ کو اس وزارت کا مستحق سمجھتے ہیں اگر آپ کے اندر ختم نبوت کے معاملے میں بھی اخلاقی جرت نہیں ہے تو اس کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے ؟ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں ختم نبوت کے معاملے میں ہر مسلمان اور بچہ بچہ اپنا تن دھن من قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا ۔ ہماری جانیں حضور کی ذات اقدس پر قربان ہماری نسلیں قربان ۔ انسان تو اپنی جگہ اللہ تعالی خود اپنے محبوب کی ذات اقدس پر ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرتا ہے اور انکی شکلیں بگاڑ کر کسی کو کانہ بنا دیتا ہے اور کسی کو جہنمی عمران خان صاحب قوم آپ سے مطالبہ کرتی ہے ختم نبوت کے معاملے پر قادیانیوں کو پروموٹ کرنے والے عوامل, عناصر اور طاقتور طاغوتی قوتوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ خان صاحب جس ذات اقدس نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا اس ذات اقدس اور ختم نبوت کے معاملے پر عوام ، ایوانوں میں بیٹھے قادیانی لابی کو پبلک کرنے پر آپ کے ایک اور عوامی خطاب کے منتظر ہیں

یہ بھی پڑھیں : ہینڈ سینیٹائزرز اور جراثیم کش ادویات کے مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں کے لیے نوٹس