Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Ashfaq Ahmed Rana accompanied by Civil Judge Rawalpindi Faizan Haider, Additional District and Sessions Judge Islamabad (East) Abdul Ghafoor Kakar, Civil Judge Islamabad (East) Hafeez Ahmed, Additional District and Sessions Judge Islamabad (West). Muhammad Jahangir Awan and Civil Judge Islamabad (West) accompanied by Rana Mujahid Rahim visited Central Jail Rawalpindi.

لاہور(جاویدراہی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اشفاق احمد رانا نے ہمراہ سول جج روالپنڈی فیضان حیدر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد(ایسٹ)عبدالغفور کاکڑ،سول جج اسلام آباد(ایسٹ)حفیظ احمد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد(ویسٹ)محمد جہانگیر اعوان اور سول جج اسلام آباد(ویسٹ)رانا مجاہد رحیم کے ہمراہ آج بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔انھوں نےجیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔
جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و دیگر نےکورونا واک تھرو گیٹ،سکریننگ مشین،سینی ٹائیزر،ماسک،گلوز اور دیگر احتیاطی اقدامات کو سراہا۔جیل میں خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ و تمام بیرکس کا وزٹ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انھوں نےجیل ہسپتال میں قائم کردہ ائسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر میں موجود ادویات و حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی ، صفائی وستھرائی،نظم وضبط اور اسیران کو دی جانے والی دیگر سہولیات کی دستیابی پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزو دیگر نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار روالپنڈی کے 37مرد اور 01عورت اسیران،اسلام آباد(ایسٹ)کے 03اسیران اور اسلام آباد(ویسٹ)کی 01عورت اسیر کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر نے کا حکم صادر فرمایا۔حسب الحکم 42اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا