Ticker

6/recent/ticker-posts

کرشن لال کی وفات سے سرائیکی وسیب ایک منفرد ثقافتی فنکار سے محروم ہو گیاہے،گلوکارہ راحت ملتانیکر

With the death of Krishna Lal, Seraiki Waseeb has lost a unique cultural artist, says singer Rahat Multanikar.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)نامور گلوکارہ و سابق انچارچ پی ٹی وی ملتان سنٹر پروفیسر راحت ملتانیکر نے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سرائیکی لوک فنکار گلوکار کرشن لعل بھیل کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی و مارواڑی گائیگی میں کرشن لعل بھیل وسیب کا ایک لعل اور ہیرا تھاوہ اپنے ثقافتی رنگوں مخصوص لباس اور انداز کی وجہ سے موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد و مخصوص مقام رکھتا تھااچھا فنکار فنکار اور ملنسار انسان تھا گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ کرشن لعل بھیل ماء دھرتی سے محبت کرنے والا سچا ثقافتی فنکار تھا افسوس کہ حکومت اس کی علاج کے سلسلے میں مدد نہیں کر سکی اس کے فن اور خدمات کا تقاضا ہے کہ حکومت بعد از وفات سہی اس کے فن اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سرکاری سول ایوارڈ تمغہ امتیاز دیا جائے جو کہ اس کا حق بنتا ہےگلوکار رفیق ساحل، رانا اقبال، اجمل ساجد نے کہا کہ کرشن لعل کی وفات سے سرائیکی وسیب ایک منفرد ثقافتی فنکار سے محروم ہو گیا ہےافسوس کہ ہم فنکار بھی ایک فنکار کے علاج کے لیے کچھ نہیں کر سکے یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے ہمیں اپنے ان سماجی رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent