Members of inter-provincial drug trafficking gang arrested with five clutches
رحیم یارخان (محمدخرم لغاری) منٹھار پولیس کی ناکہ بندی لیڈی سمگلر سمیت بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے دو اراکین و پانچ کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ترنڈہ پولیس چوکی نے دو ماہ قبل موبائل شاپ پر ہونے والی ڈکیتی ٹریس کر لی۔ دونوں ملزمان گرفتار لوٹا گیا مال برآمد مالک کو دے دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر نے تھانہ صدر رحیم یارخان اپنے آفس میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ منٹھار پولیس نے اپنی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی ہے۔ایس ایچ او رانا محمد عارف کو مخبری تھی کہ خیبر پختون خواہ سے بڑی مقدار میں چرس لا کر تھانہ منٹھار کی حدود میں پروخت کی جاتی ہے انہوں نے سب انسپکٹر محمد رفیق خان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب روز ریکی کر کے اس بین الصوبائی منشیات فروش خاتون و مرد پر مشتمل جوڑے کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا وقوعہ کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان سیف اللہ اور عائشہ بی بی چرس کی بڑی مقدار کے ساتھ پل گھمن کی جانب آرہے ہیں جس پر پولیس نے پل پر ناکہ بندی کر لی اور ملزمان کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے روک لیا ملزمان کی شناخت کے بعد لیڈی کانسٹیبل کے زریعے ملزمہ کی تلاشی لینے پر اس کے پرس سے دو کلو جبکہ ملزم سیف اللہ پٹھان کی تلاشی لینے پر اس کے قمیض کے اندر پیٹ پر کپڑے سے بندھے تین پیکٹ برآمد ہوئے جو کہ تین کلو وزنی تھے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ اس طرح کل پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی اکمل رسول نادر نے بتایا کہ ملزمان خبر پختون خواہ سے چرس لاتے ہیں اور طریقہ واردات ایسا ہے کہ ایک معمرخاتوں کو موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا کر راستے میں درجنوں چیک پوسٹوں کو کراس کر کے اس دور دراز علاقے میں مکروہ دھندہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے کہ ملزمان کا کس بین الاصوبائی گروہ سے تعلق ہے اگر کوئی ایسے شواہد ملے تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر تھانہ کوٹسمابہ کی پولیس چوکی ترنڈہ سوائے خان کی حدود میں موبائل شاپ پر دو ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی ٹریس ہونے کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ مسلح ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو نوں ملزمان یاسر اور شہباز کو انچارج چوکی ذوالفقار احمد نے گرفتار کر کے دوران تفتیش ان سے لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ہے انہوں نے موقع پر موبائل شاپ مالک خالد سلیم کو برآمد ہونے والی رقم تین لاکھ چوون ہزار دو سوروپے حوالے کردی جس پر اس نے محکمہ پولیس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر نے ایس ایچ او تھانہ منٹھار رانا محمد عارف، سب انسپکٹر محمد رفیق خان اور ان کی ٹیم میں شامل کانسٹیبلان محمد رفیق، امانت علی، سلطان، اسرار، وقاص انجم، لیڈی کانسٹیبل سلمی ارشاد کے لیے اور چوکی انچراج ترنڈہ سوائے خان ذوالفقار اور دیگر اہلکاروں کو شاباش اور ڈی پی او رحیم یارخان سے بھی انہیں اس احسن کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام کی استدعا کی جائے گی۔
0 Comments