The problems facing the education system need to be looked at from a holistic point of view, said Professor Zakaria
اوکاڑہ(جاویدراہی)تعلیمی نظام کودرپیش مسائل کومجموعی نقطہ نظرسےدیکھنے کی ضرورت ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنی فیکلٹی کے ساتھ آن لائن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو درپیش موجودہ مسائل جیسا کہ بڑھتا ہوا ڈراپ آوٹ ریٹ، طلباء کی تعلیم میں عدم دلچسپی، ناقص کارکردگی اور غیر ہنر مند گریجوایٹس وغیرہ کو پالیسی ساز ادار ے اور اساتذہ ایک مجوعی نقطہ نظر اور طرز عمل کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کی بہتر کارکردگی اور کامیابی کا انحصار محض اچھے تعلیمی اداروں کے انتخاب پر ہی نہیں بلکہ اس کے لیے زندگی کے تمام پہلووں کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ طلباء کو بھرپور توجہ اور دلچسپی سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اداروں سے باہر بہت ساری ضروریات اور مواقع درکار ہوتے ہیں۔
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ ذہنی نشوونما اور حصول علم کی طرف رغبت کے لیے طلباء کو صحت کی دیکھ بھال، خوراک، صاف پانی، پرسکون رہائش اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے مساوی مواقع ملنا بے حد ضروری ہے، اور یہ تمام چیزیں تعلیمی اداروں کے دائر ہ کار سے نکل کر معاشرے اور حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وبا نے دنیا بھر کے طلباء میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے استعمال کے زمرے میں پائی جانے والی تفریق کو واضع کر دیا ہے، کیونکہ طلباء کی ایک بڑی تعداد ایسی دیکھنے میں آئی ہے کہ ان کو اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ تک دستیاب نہیں جس کے باعث اور ای لرننگ کا باقاعدہ حصہ نہیں بن سکتے۔
وائس چانسلر نے پالیسی سازوں ، تعلیمی اداروں اور معاشرے کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اس بحرانی صورت حال سے سبق سیکھتے ہوئے تعلیم نظام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب داخلوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ طلباء کو زندگی کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے
یہ بھی پڑھیں : بین الصوباٸی منشیات فروش گروہ کےدواراکین پانچ کلوچرس سمیت گرفتار
Education problems can be addressed with ‘Holistic Approach’Dr. Zakar
The prevailing education problems including high dropout rate, students’ declining interest in education, poor retention and ill-prepared graduates can only be addressed by deploying a holistic approach by the policy makers and academicians, said the Vice Chancellor of the University of Okara, Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar in an online meeting with the faculty.
He argued that the youth’s well-being and success depended on more than just schooling and it needed to be looked at entirety and holistically.
He further told and students needed a wide array of essential supports and opportunities outside of universities in order to come to educational institutions and be read to learn.
“In order to learn and bear healthy minds, students need equal access to healthcare, food, clean water, stable housing and latest technologies. These education prerequisites go far beyond the purview of universities but rather are the responsibility of communities and society at large”, said Dr. Zakar.
He maintained that the ongoing pandemic had revealed the underlying social divide among students more clearly as a large number of students across the world had been found unable to afford smartphones and internet connections for online classes, thus being left out of the new academic system.
The VC urged the policy makers, the academicians and the society to learn from the crises and come up with a holistic approach to fix the issues of the education system by no merely focusing on enrollments but ensuring the provision of education prerequisites to more and more students
0 Comments