Lahore: Implementation of Prison Management Information System by Punjab Chief Minister is a good move: Mirza Shahid Saleem Baig IG Prisons Punjab
لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کو ایک احسن اقدام قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کی 7جیلوں(سنٹرل جیل لاہور،ڈسٹرکٹ جیل لاہور،سنٹرل جیل روالپنڈی،سنٹرل جیل فیصل آباد،سنٹرل جیل ملتان ، سنٹرل جیل بہاولپور اور ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی)میں اس سسٹم کا فوری طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا۔آئی جی جیل نےکہا کہ اس پروسس سےپنجاب کی جیلوں میں باقاعدہ اصلاحاتی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔اس سےجیلوں کے حالات سدھارنے میں مدد ملے گی اور قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات میسر آئیں گی۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن سے جیل ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بڑھانے کے لیے مزید تعمیرات کا فیصلہ بھی خوشں آئندہ ہے انھوں نے مزید کہاکہ پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کےذریعے قیدیوں، سٹاف،انتظامی اوردیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی-پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی آمد و رفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اورریکارڈ رکھا جائےگا ۔ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جائے گا۔
0 Comments