Marwari singer Lal Bheel did not win Presidential Award, Jam MD Ganga Chairman Ganga Literary Academy
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ سرکاری شعبہ ہائے کے ذرائع کے مطابق بہاول پور ڈویژن میں شعبہ موسیقی میں گلوکارہ پروین نذر کے علاوہ کسی بھی فنکار کو آج کے دن تک صدارتی ایوراڈ نہیں ملا گلوکار فقیرا بھگت اور کرشن لعل بھیل میں سے کوئی صدارئی ایوارڈ تمغہ امتیاز کا حامل نہیں ہےالبتہ فقیرا بھگت، کرشن لعل بھیل،جمیل پروانہ نصیر مستانہ سمیت کئی دوسرے فنکار اس ایوارڈ کے حق دار ضرور ہیں ایوارڈ کے حصول کے لیے جو فائل تیار کی جاتی ہے اس کے لیےجوبریفنگ دی اور چکر لگائے جاتے ہیں غریب اور مستحق فنکاروں کے لیے اس خطے کے متعلقہ آفیسران اتنی سردردی اور کوشش ہی نہیں کرتےڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کا کرشن لعل بھیل کے لیے سول ایوارڈ کے حصول کی خاطر فائل تیار کر بھیجنا ان کی فن اور فنکار دوستی کا ثبوت ہےجام ایم ڈی گانگا نےکہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ڈویژن سطح پر کچھ کوٹہ مقرر کرے تاکہ مرکز اور صوبائی دار الحکومت سے دور کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب و مستحق فنکار بھی مستفید ہوسکیں
0 Comments