DERA GHAZI KHAN: A criminal worth Rs 2 million was killed during a police encounter
ڈیرہ غازیخان(منظور لغاری) 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والا مجرم اشتہاری مجید لادی دوران پولیس مقابلہ ہلاک،تفصیلات کے مطابق دہشت گردی،قتل و ڈکیتی جیسے کٸ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری مجید لادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ ہلاک ہو گیا ہےپولیس کو اطلاع ملی کہ مجید لادی مورخہ 04.05.2020 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے آ رہا ہے جس پر 2 درجن سے زاٸد دہشت گردی اور قتل و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات درج ہونے ساتھ ساتھ 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے کا پولیس CIA اور تھانہ کوٹ مبارک سے سمینٹ فیمٹری روڈ پر سامنا ہو گیا اور پولیس کو دیکھتےہی مجید لادی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فاٸرنگ شروع کر دی پولیس تھانہ کوٹ مبارک اور CIA پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت مجید لادی اور اس کے دیگر ساتھیوں پر جوابی فاٸرنگ کی تو دوران مقابلہ مجید لادی فاٸرلگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اپنا موٹر ساٸیکل چھوڑ کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھاشدید زخمی ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ مجرم اشتہاری آج ہلاک ہو گیا ہے ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری ہیڈ منی کا مجرم تھا جس کے سر قیمت 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھی اور مجرم اشتہاری مجید لادی دہشت گردی، قتل و ڈکیتی جیسے 31 سے زاٸد سنگین جراٸم میں ملوث تھا ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب اور انچارج CIA عبدالرٶف نے بتایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈیرہ غازیخان پولیس جراٸم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوۓ لادی گینگ سمیت جراٸم پیشہ عناصر کے مزموم عزاٸم کو ناکام بنا رہی ہے۔
0 Comments