Meeting of leaders of Saraiki Action Committee, Pakistan Kisan Ittehad and Saraikistan National Council.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال اور سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین راشد عزیز بھٹہ، سرائیکستان قومی کونسل کے رہنما محمد آصف دھریجہ سے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک کی ملاقات زراعت اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان حکمران کسان کش پالیسیاں ترک کریں سبسڈی اور ریلیف بلاتفریق سب کسانوں کو دیا جائےٹوکن سیکیموں کے نام پر قومی سرمایے کا ضیاع بند کیا جائےحاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ کسان جس سکیم کو مسترد کر چکے ہیں پھر وہ کیوں اور کن کے لیے جاری ہے یہ گھپلہ اور کرپشن ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اگر کسان قیادت خالد محمود کھوکھر اور نمائندہ وفد کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو ہماری جماعت محنت کش کسانوں کا دامے درمے سخنے ساتھ دے گی زراعت کو خوشحال کیے بغیر ملک کو خوشحال نہیں کیاجاسکتا آئی ایم ایف کی ہدایات کی بجائے خالصتا قومی زرعی ایجنڈا بنا کر آگے بڑھا جائے راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کے حقوق اور مسائل کے حل کے حوالے سے کسان اتحاد کی جدوجہد بلاشبہ جرات و استقامت کی روشن مثال ہے ہمیں اپنے وسیب کے کسانوں کی تحریک پر فخر ہےمیں کسانوں کی ایک کال پر ان کے ساتھ حاضر کھڑاہوں گایہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ایک ٹڈی دل فصلات کو کھا رہی ہے جبکہ دوسری ٹڈی دل قومی وسائل کو کھائے جا رہی ہے. ہم صرف ٹین ڈبے بجا بجا کر اڑانے کی نام کوششوں میں مصروف ہیں. سدباب کے لیے ٹھوس پلاننگ کی بجائے ایڈہاک ازم پر وقت گزارا جا رہا ہےجام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان سمیت پورے سرائیکی وسیب میں ٹڈی دل اپنی اگلی نسل کی افزائش کے لیے انڈے دینے کا عمل شروع کر چکی ہے ٹڈی دل کے لیے بجٹ میں مختص کیے جانے والے فنڈز کب اور کہاں خرچ کیے جائیں گے.کسانوں کو بھاری اخراجات خرچ کرکے تیار کی گئی فصلات کی فکر کھائے جا رہی ہے ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ ہم وطن عزیز کی زراعت کے بچاؤ اور کسانوں کی خاطر ہر جماعت اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے ملیں گے
0 Comments