Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نےچکن میں کرونا وائرس کی بے بنیادموجودگی کی خبرکی سختی سےتردیدکردی

Pakistan Poultry Association strongly denies allegations of coronavirus in chicken

لاہور(اعجازعلی خان) پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نےسوشل میڈیااوراخبارات پرچکن میں کرونا وائرس(کوویڈ 19)کی بے بنیادموجودگی کی خبر کی سختی سےتردید کردی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن ریجن کے وائس چیئر مین چوہدری محمد فرغام نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر نجی بلاگرز کے ذریعے چکن میں کرونا وائرس (کوویڈ 19)کی موجودگی کی بے بنیاد خبریں نشر ہوتی نظر آرہی ہیں۔ان تمام تر گردش کی جانے والی خبروں کی پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سختی سے تردید کرتی ہے۔ مورخہ 24مارچ2020 کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بمعہ پروفیسر محمد اشرف نظامی صدر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ا یشن،ڈاکٹر سومیہ اقتدار جرنل سیکریٹری،  پاکستان سوسائیٹی آف انٹرنٹ میڈیسن،پروفیسر زرفشا ڈین،  انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشاوائس چانسلر،  یونیورسٹی آف ایجوکیشن،ڈاکٹر محمد ناصر  جنرل سیکرٹری، پاکستا ن سوسائیٹی آف فوڈسائنسز اینڈ ٹیکنالوجی،پروفیسر مسعود صادق صدر، پاکستان پیڈاٹرک ایسوسی ایشن اورڈاکٹر طارق محمود میاں صدر،پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بہت علمی غوروخوض کے بعد عوام الناس کو مسلسل کئی روز تک بذریعہ میڈیا بتاتے رہے کہ انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیئے تمام ڈاکٹر صاحبان نے سفارشات دی ہیں کہ ہر فرد،خاندان،سوسائٹی اور ریاست ایسے طریقے اپنائے جس خوراک میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہو، مثلاً دودھ، مرغی،گوشت،مچھلی،انڈے اور اس طرح کی چیزیں جو متوازن غذاکو ترویج دیں اور ریاست کی سطح پر موجودہ بیماری کی اعلاج کے لئے مندرجہ بالا 8 میڈیکل اداراجات میں سے کسی ایکسے رابطہ کیا جائے نیز منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکورٹی،گورنمنٹ آف پاکستان اورپولٹری ریسرچ انسٹیوٹ گورنمنٹ آف پنجاب اس قسم کے گمراہ کن پروپوگینڈہ جو غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش چکن کے گوشت کے استعمال کو متاثر کر رہا ہے اس کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔ صارفین اور اخبارات سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کے بے بنیاد پراپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں کیونکہ یہ ناول کرونا وائرس(کوویڈ 19) کے خلاف قوت مدافیت کو بڑھاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent