Police operation against Ladi gang, a symbol of fear, destroyed Ladi gang fronts and hideouts.

ڈیرہ غازی خان: خوف کی علامت لادی گینگ کے خلاف پولیس کاآپریشن لادی گینگ کےمورچےاورکمین گاہیں تباہ کردی گٸیں ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی سربراہی میں لادی گینگ کے ممبران اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے درہ سفیدو سرچ آپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او اختر فاروق کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان، ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر، ایس ایچ او کوٹ مبارک، شاہصدر دین سمیت ایلیٹ فورس کے جوانوں اور ضلع کی نفری نے بھاری اسلحہ اور اےپی سی گاڑی کے ہمراہ لادی گینگ کے مورچوں تک پہنچ گۓ اور لادی گینگ کے ممبران اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگٸے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی پولیس نے لادی گینگ کی کمین گاہیں تباہ کر دیں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے لادی گینگ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوۓ لادی گینگ کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام بھی جراٸم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں