Rahim Yar Khan: In the name of South Punjab, there is no demand from the people of Civil Secretariat Saraiki Waseeb, Jam MD Ganga, Mujahid Jatoi.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کےمرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے سرائیکی قومی موومنٹ کے سابق جنرل سیکرٹری مجاہد جتوئی اور معروف فلم ڈائریکٹرمیر اسلم حیات سے خصوصی ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لولھا لنگڑا جنوبی پنجاب کے نام سے سول سیکرٹریٹ سرائیکی وسیب کے لوگوں کا مطالبہ ہرگز نہیں ہے خطہ سرائیکستان کے لوگ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح کا صوبہ سرائیکستان چاہئتے ہیں بجٹ میں خطہ سرائیکستان کو کوئی قابل ذکر منصوبہ اور فنڈز نہیں دیئے گئے ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ تقریروں، خوش کن دعووں سے تو نہیں کیا جا سکتا سرائیکی دانشورمجاہد جتوئی نے کہا کہ سرائیکی خطے کے جغرافیہ، وجود اور سرائیکی کو تسلیم نہ کرنے والے خطہ سرائیکستان کے عوام کو حقوق دینے کے بجائے ڈرامے اور پکھنڈ بازیوں میں مصروف ہیں لیکن ایسے کام ہرگز نہیں چلے گا غیر متوازن صوبے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں انصاف کا تقاضا ہے کہ سرائیکی کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے پہلے صوبوں کو متوازن کیاجائے اس موقع پر موجود پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ ہم مسلسل ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں ہیں. ملک کا کسان اور سرائیکی وسیب کے عوام قبضہ گیروں، مافیاز اور استحصالی گروہوں کا شکار ہیں فلم ڈائریکٹر میر اسلم حیات نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کا قیام ہی استحکام پاکستان کے لیے ضروری ہے سرائیکی وسیب کے غریب فنکاروں کے لیے صوبے کے بجٹ میں حصہ علیحدہ کیا جائے اور ان کے لیے آسان کی جائیں
0 Comments