Ticker

6/recent/ticker-posts

واپڈالاٸن مین کےخلاف عوام کااحتجاج،کرپٹ ملازم نےجیناحرام کررکھاہے،مظاہرین

Public Protest Against Wapdalanman, Corrupt Employees Prohibited

بھونگ(وکرم دیپال)سب ڈویژن رحیم آباد میں تعینات واپڈا لائن مین جمیل احمد لنگاہ نے پرائیویٹ ملازمین جہانگیر میرانی اور مہتاب عباسی کے ساتھ مل کر ات مچا رکھی ہے آے روز صارفین کو تنگ کرنا وطیرہ بنا رکھا ہے منتھلی نہ ملنے کی صورت میں شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا ہے بستی امب دی گوٹھ موضع نوراحمد آباد کے رہائشی اسحاق مرید عباسی,شہید عباسی تنویر احمد عباسی طاہر عباسی پرویز احمد ودیگر عباسی برادری نے احتجاج کرتے ہوے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گذشتہ ماہ مجھ سے جمیل لنگاہ نے مبینہ طور پر پیسے مانگے مگر میں نے پیسے دینے انکار کردیا تو مجھے بجلی چوری کے الزام میں ایف آئی آر دینے کی دھمکی دی پیسے نہ ملنے کی وجہ سے بل میں بھاری جرمانہ ڈلوا کربل بھجوادیا کرونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں مگر واپڈا ملازمین نے غریبوں کا جینا حرام کیا ہوا ہےمظاہرین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی چیئرمین واپڈا سی او ملتان ایس ای رحیم یارخان ایکسئین صادق آباد ایس ڈی او رحیم آباد سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ کرپٹ اور راشی لائن مین کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جاے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent