Ticker

6/recent/ticker-posts

خراب ٹرانسفارمر کی مرمتی نہ کرنےپر واپڈا کےخلاف عوام کااحتجاج

People protest against WAPDA for not repairing faulty transformer

بھونگ(وکرم دیپال) خراب ٹرانسفارمر کی مرمتی نہ کرنےپر واپڈا کےخلاف عوام کااحتجاج، تفصیل کے مطابق شہریوں حاجی سلیم سونگی اخترحسین عبدالخالق سولنگی جام شاہد حسین زاہد حسین ملک نوید کامراج کمار آصف علی منشی شاہ نواز و دیگر نے بھونگ شریف موبائل مارکیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ موبائل مارکیٹ کا ٹرانسفارمر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آئے روز جل جاتا ہے واپڈا حکام کو بارہاء شکایت کرچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی آج پھرٹرانسفارمر جل گیا ہے سب ڈویژن رحیم آباد کے واپڈا اہلکاروں کو شکایت کرچکے ہیں مگر ابھی تک ٹرانسفارمر کی مرمتی نہیں کی گئی گرمی میں دوکانداروں کا بیٹھنا محال ہوچکا ہے بجلی سے کاروبار وابستہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بالکل ٹھپ ہوچکا ہے چیف میپکو ملتان ایس ای رحیم یار خان ایکسین صادق آباد ایس ڈی او رحیم آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 50 KVA کے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے 100 KVA کا نیو ٹرانسفارمر نصب کیا جائے جو یہاں کے باسیوں کا دیرینہ مسئلہ ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent