Ticker

6/recent/ticker-posts

خواجہ محمدناصررحمانی دوستوں کوباہم جوڑنےاور محبتیں بانٹےوالےانسان تھے،ریاض احمدنوری،جام ایم ڈی گانگا

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)شیران اسلام پاکستان کے بانی و چیئرمین خواجہ محمد ناصر رحمانی دوستوں کو باہم جوڑنے اور محبتیں بانٹے والے انسان تھے انتہائی خوش اخلاق ملنسار اور خدمت خلق کی زندگی گزارنے والا یہ عظیم انسان ہمیشہ یاد رہے گا تنظیمی امور کو چلانے اور نوجوانوں کی احسن طریقے سےتربیت کرنے میں خواجہ محمد ناصر رحمانی اپنی مثال آپ تھے. ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان کے ڈویژنل صدر چودھری ریاض احمد نوری، گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا، علامہ مسعود احمد سعیدی، قاری محمد انور سعیدی، مولانا یار محمد فریدی نے ڈھورا چاچڑاں صادق پور رحیم یارخان میں ان کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا خواجہ محمد ناصر رحمانی کی دوسری برسی کا اہتمام خاندان کی جانب سے تاریخی قصبہ چاچڑاں شریف سے میں کیا گیا تھا جس کا اہمتمام ان کے والد گرامی خواجہ عبدالواحد فریدی نے کیا تھا دوسرے روز اس دوسری محفل کا اہتمام شیران اسلام سرائیکی وسیب کے امیر قاری عبدالحق نقشبندی نے کیا تھا قاری عبدالحق نقشبندی اور قاری نذر محمد سعیدی نے بتایا کہ لاک ڈاون اور ایس او پیز کی وجہ سے دونوں تقریبات کو بہت محدود رکھا گیا تھا ہمارے قائد خود خواجہ محمد ناصر رحمانی بھی اصلاحی و فلاحی سوچ رکھنے اور قانون کا احترام کرنے والے عظیم انسان تھے ہم ان کی سوچ فکر اور کام کو نیک نیتی کے ساتھ آگے لے کر بڑھیں گے حب رسول اور تحفظ ناموس رسالت ہماری زندگی کا مشن اور مقصد ہے سیدی مرشدی یانبی یانبی کا ورد اور نعرہ ہماری روحوں کی تازگی اور تقویت کا بات ہے. بعد ازاں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خواجہ محمد ناصر رحمانی کے مختلف انٹرنیشنل این جی اوز کے فلاحی سسٹم کو کچھ لوگوں نے ہائی جیک کر لیا ہے. جس کی وجہ سے کام مخصوص طبقے تک ہی محدود ہو گیا ہے اگر مذکورہ بالا این جی اوز نے نوٹس نہ لیا تو ان کی شہرت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ضلع رحیم یار خان میں سماجی فلاحی کام چلتا رہے لوگوں کا بھلا ہوتا رہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent