Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور:آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کےدفترمیں پریزنز کمپیلنٹ سنٹرکاقیام

Lahore: Establishment of Prisons Complaint Center in the office of IG Prisons Punjab

لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے آفس میں پریزنز کمپیلنٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔کمپیوٹر سےمنسلک پبلک ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے شکایت کنندگان اس سنٹر میں کال یا ایپ کے ذریعے جیلوں سے متعلقہ مسائل کے بارے میں اپنی شکایات کا اندراج کروا سکیں گے۔پنجاب کی جیلوں میں کرپشن،تشدد،نامناسب روئیے،عدم تعاون اور سہولیات کی عدم فراہمی کو روکنے میں مدد ملے گی۔جیل سٹاف اور انتظامیہ کے خلاف شکایت کنندہ کی دادرسی ممکن ہو سکے گی۔شکایت کنندہ کی شکایت کی دادرسی تک اس کو فیڈ بیک فراہم کی جائے گی۔ایپ پر شکایت کنندہ اپنا نام،شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر لکھے گا۔تاکہ جعلی کالزکو روکاجا سکے

یہ بھی پڑھیں : سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اےمخدوم سید علی حسن گیلانی سےسراٸیکی فنکاروں کےوفدکی ملاقات

دوسری طرف ڈی آئی جی جیل ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کادورہ کیا اور جیل کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیاکچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیاقیدیوں کےلئے کئے جانے والے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لاہور:آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کےدفترمیں پریزنز کمپیلنٹ سنٹرکاقیام

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent