Ticker

6/recent/ticker-posts

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اےمخدوم سید علی حسن گیلانی سےسراٸیکی فنکاروں کےوفدکی ملاقات

A delegation of Seraiki artists called on former Federal Parliamentary Secretary YM Makhdoom Syed Ali Hassan Gilani.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل مخدوم سید علی حسن گیلانی نے روہی تھل دامان پروڈکشن کے چیف ایگزیکٹو اور فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن، ملک اختر ناز،پروڈیوسر سردار اعجاز خان گوپانگ کی قیادت میں ملنے والے سرائیکی فنکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دھرتی،اپنی مادری زبان اور ثقافت سے محبت ایک فطری جذبہ ہےسرائیکی زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی کے لیے معیاری اورمثبت کام کرنے والوں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مجھے اپنی سرائیکی زبان اور ثقافت پر فخر ہے شناخت کا حق انسان کو قدرت کا عطا کردہ ہے میں نے ایم صدیق اجن کی سرائیکی فلمیں دیکھی ہیں جو خطہ سرائیکستان کے مسائل اور ثقافت کو اجاگر کرنے والی ہیں. ایم صدیق اجن کو اگر سرائیکی کو ثقافتی سفیر کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا مخدوم سید علی حسن گیلانی کی طرف سے روہی تھل دامان پروڈکشن کی سرپرستی کرنے کے اعلان پر ایم صدیق اجن، ملک اختر ناز بوھڑ،سردار اعجاز گوپانگ و دیگر فنکاروں نے اس موقع پر خوشی سے اپنے سرپرست اعلی مخدوم علی حسن گیلانی کو دستار پہنائی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم علی حسن گیلانی کی سرپرستی سے سرائیکی شوبز کی ترقی معیار اور وقار میں اضافہ ہوگا.ان کی سرہرستی میں کام کرنے والے فنکار تحفظ محسوس کریں گے.  سرائیکی شوبز کو اگر چند بڑے انویسٹرز دستیاب ہوجائیں تو ہم عالمی معیاری کی تفریحی و ثقافتی فلمیں بنا کر اپنے عوام کو پیش کر سکتے ہیں مسائل کے بہتات اور وسائل کی شدید کمی کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیلی فلمیں سرائیکی زبان میں ہی بنی ہے اور کامیاب ہوئی ہیں ایم صدیق اجن نے کہا کہ آج سے ایک نئی سرائیکی فلم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی شوٹنگ اچ شریف بہاول پور اور رحیم یار خان میں کی جائے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent