Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان کسان اتحادکےجنرل سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا،سیاسی رہنماءحاجی نذیراحمدکٹپال کاتعزیتی دورہ

General Secretary of Pakistan Kisan Ittehad Jam MD Ganga, Political Leader Haji Nazir Ahmad Katpal pays condolence visit

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیر احمد کٹپال نے موضع محمد علی مگسی یونین کونسل دولت پور میں معروف زمیندارجام اے ڈی دھاندو سے ان کے بہنوئی اور حاجی امان اللہ دھاندو سے ان کے بھتیجے و داماد جام خورشید احمد دھاندو کی وفات پر،احسان پور میں  پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے سینئر وائس چیئرمین حاجی رب نواز ملک سے ان کے بڑے بھائی حاجی فضل احمد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی اس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ نوجوان بیٹے اور بھائی کی وفات کا صدمہ یقینا انسان کی کمر جھکا اور پشت خالی کر دیتا ہےایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ موجودہ حکمران کسانوں کے ساتھ مسلسل وعدے خلافیاں کرتے چلے آ رہے ہیں کسانوں کے تسلیم شدہ مطالبات پورے نہ کیے گئےتو کسان سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے کھاد کے ریٹ کم کیے جائیں زرعی ٹیوب ویل کے بل5.35روپے یونٹ کے حساب سے بنائیں جائیں حاجی رب نواز ملک اور حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کسانوں کا ساتھ دے گی زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کرکے ملک کو حقیقی قومی ترقی کی طرف نہیں لے جایا جا سکتا آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ساہو کاروں کے چنگل سے ملک و قوم کو نکال کر ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں : حاصل پورکو ضلع بناو

پاکستان کسان اتحادکےجنرل سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا،سیاسی رہنماءحاجی نذیراحمدکٹپال کاتعزیتی دورہ
پاکستان کسان اتحادکےجنرل سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا،سیاسی رہنماءحاجی نذیراحمدکٹپال کاتعزیتی دورہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent