Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:محکمہ انہارکی کرپٹ وکالی بھیڑیں زراعت کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،جام ایم ڈی گانگاجام ستارلاڑ

Rahim Yar Khan: Corrupt black sheep of Anhar department are an obstacle in the development of agriculture: Jam MD Gangajam Starlar

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کت ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نےجام احمد ستار لاڑ جام راشد مجنوں گانگا جام محمود اقبال لاڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے ہونے والی کسان میٹنگ کے دوران کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزارت کو ایک ہفتے کے اندر معاملات کو حل کرکے رپورٹ کرنے کے جو احکامات جاری کیے ہیں ہمیں امید کہ بہت جلد کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلز کے بل 5.35روپے یونٹ کے حساب سے آنا شروع ہو جائیں گے بقایاجات کا مسئلہ بھی احسن طریقے سے حل ہو جائے گا سب سے ہم کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے بھی کسانوں کے مطالبے کو تسلیم کرتے یوئے عملی اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہےکسانوں اور زراعت کو فوکس کرکے ہی حقیقی معنوں میں ملک میں ترقی و خوشحالی کا اجتماعی کامیاب سفر شروع کیا جا سکتا ہے زراعت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کا مطلب ملک کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے مترادف ہے جام احمد ستار لاڑ اور راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کرنے کے لیے حکومت کھادوں کے ریٹ کم کرنے کے علاوہ پانی کے مسائل حل کرے جس کے لیے نہری نظام کی ری ڈیزائنگ و ری ماڈلنگ اشد ضروری ہے جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ محکمہ انہار میں موجود کرپٹ اور کالی بھیڑیں ہیں

یہ بھی پڑھیں : لاہورہائیکورٹ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی  کی تعیناتی چیلنج

Rahim Yar Khan: Corrupt black sheep of Anhar department are an obstacle in the development of agriculture: Jam MD Gangajam Starlar

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent