Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:تھیٹرزاورشادی بیاہ کےپروگراموں کی بندش سےفنکاروں کےروزگارکاسلسلہ بندہوگیاہے،احسن فریدی،اکرم نظامی

Rahim Yar Khan: The closure of theaters and wedding programs has stopped the employment of artists, Ahsan Faridi, Akram Nizami

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)سرائیکی کامیڈین فلم سٹار اکرم نظامی اور اداکارہ زویا بلوچ نے نواحی علاقے بیگ مہر میں ایک سرائیکی ٹیلی فلم کے سیٹ پر کام کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی ٹیلی فلموں کے آغاز کی طرح یہ اعزاز بھی ضلع رحیم یارخان کے فنکاروں کو حاصل ہوا ہے کہ فلموں کی ریکارڈنگ کے جمود کو توڑنے کے لیے یہاں کے رائٹرز ڈائریکٹر اور فنکار میدان میں اترے ہیں اکرم نظامی نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے فنکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے تھیٹرز اور شادی بیاہ کے پروگراموں کی بندش کی وجہ سے روزگار کا سلسلہ بند ہو گیا ہے لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے عوام کو پہلے کی نسبت زیادہ شدت سے معیاری تفریح کی ضرورت تھی زویا بلوچ نے کہا کہ فنکاروں کے لیے روزگار اور عوام کے لیے تفریح کا سوچنے اور بندوبست کرنے والے لوگ یقینا عظیم ہیں سرائیکی فلموں کے دوبارہ آغاز سے یقینا مایوسی کو ختم کرنے میں خاصی مدد ملے گی اس موقع پر اداکار شاہد سرور آکاش، تاج گل خان، غفار خان مہر، فلم ڈائریکٹر احسن فریدی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خصوصی تصویر بنواتے ہوئے کامیڈین اداکار اکرم نظامی نے ساتھی اداکارہ زویا بلوچ سے جب یہ کہا کہ کیویں،کیا خیال اے؟(کیسے کیاخیال ہے؟) زویا بلوچ نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہنستے ہوئے کہا کہ ”مویا تھکا کائنائیں“؟(مرجاو تھکے نہیں ہو) وہ دراصل آجکل زیر بحث دوسری شادی بل آرڈیننس پر بات کر رہے تھے

یہ بھی پڑھیں : محکمہ انہارکی کرپٹ وکالی بھیڑیں زراعت کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،جام ایم ڈی گانگاجام ستارلاڑ

Rahim Yar Khan: The closure of theaters and wedding programs has stopped the employment of artists, Ahsan Faridi, Akram Nizami

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent