Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل: ملک محمدوارث کلو اک تازہ ولولہ دیا جس نے دلوں کو

NORPORTHAL: Malik Mohammad Waris Kloo gave a fresh impetus to the hearts

خصوصی تحریر راجہ نور الہی عاطف 

نگاہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز 
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے 

 ملک محمد وارث کلو کا شمار ضلع خوشاب کے ہر دلعزیز ممتاز سیاستدانوں میں ہوتا ہے ۔آپ اعلی ا تعلیم یافتہ ،ماہر قانون، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ سالہا سال سے پسماندہ ترین علاقہ تھل کے عوام کی مختلف فورمز  سے خدمت کرتے چلے آرہے ہیں۔ اس بے لوث  عوامی خدمت کی وجہ سے تھل کے باسیوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہء نیابت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ۔
حلقے کے عوام کی بے پایاں محبت کی وجہ سے چوتھی مرتبہ ممبرصوبائ اسمبلی منتخب ہونے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں ۔آپ کو سدا بہار ایم پی اے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے  ایم پی اےجناب ملک محمد وارث کلو صاحب بےپناہ خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے اپنے قائدین کے منظورنظر ہیں۔ چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی کے طور پر بھی اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں۔ موصوف کی بے پناہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائدین نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اپنا امیدوار بھی نامزد کیا جو کہ ضلع خوشاب کے عوام کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔جناب محترم کلو صاحب  سیاست کے اسرار و رموز سے اس قدر واقف ہیں کہ آپ مسلم الثبوت سیاستدان بن چکے ہیں۔آپ پنجاب کے سیاستدانوں میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں ۔ آپ بہترین سیاستدان اور قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کی قدروں سے واقف ہیں اور انکی اہمیت سے بھی آگاہ ہیں ۔
آپ کے دروازے حلقہ کے ہر خاص و عام کے لئے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں ۔
ملک محمد وارث کلو کی طرز سیاست کا ایک خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ آپ نے سیاسی میدان میں خود داری اور خودی کو فروغ دیا ہے ۔ حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال شاعر مشرق رحمۃ اللہ علیہ کا یہ خوبصورت شعر ان کا محور و مقصود رہا ہے کہ ۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
اگر جناب محترم المقام ملک محمد وارث کلو صحت کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے آپ کو کئ  ایک اوصاف سے متصف کیا ہے۔   آپ کا آبائی علاقہ روڈہ تھل ہے ۔آپ یہاں کئی کلو برادری کے وہ چشم و چراغ ہیں جن پر پورے علاقہ کو فخر ہے ۔آپ زمیندار اور بینکار ہونے کے ساتھ ساتھ قابل فخر سیاستدان ہیں ۔ملک محمد وارث کلو زمانہ طالب علمی ہی سے لیڈرشپ کی صفات سے متصف تھے ۔آپ نے اپنی طرز سیاست کو حقیقی عوامی  خدمت کا ذریعہ بنایا ہے کیونکہ یہ عظیم مقاصد آپ کے پیش نظر تھے کہ حقیقی سیاسی قیادت تو وہ ہوتی ہے جو مردہ قوم کو بھی کسی عظیم مقصد اور قومی مفاد کے لیے دوبارہ زندہ کر دیتی ہے بقول شاعر ۔

دل مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہ 
کہ یہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ ملک محمد وارث کلو میدان سیاست میں آ نے کے بعد پہلی مرتبہ ہی مقدر کےدھنی ثابت ہوے اور  بھاری مینڈیٹ سے جیت کر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اس وقت اہلیان  تھل کو کئ ایک مسائل کاسامناتھا۔ یہ علاقہ متعدد مسائل کا گڑھ بنا ہوا تھا یہ سوچا جا سکتا ہے کہ اس وقت پسماندہ ترین علاقہ کے باسیوں کے ذہنوں میں امیدوں کے کتنے چراغ روشن ہو سکتے تھے ۔
پورے علاقہ کی توجہ اپنے لیڈر ملک محمد وارث کلو کی طرف مبذول تھی ۔ لیڈر کا کام کیا ہوتا ہے کہ وہ مایوس ذہنوں  کو حوصلوں اور امیدوں سے حالات پر قابو پانے کی ہمت دیتا ہے۔ وہ ان تاریک گوشوں پر ،جو عوام  کی نگاہوں سے اوجھل  ہوں ، روشنی ڈال کر دکھاتا ہے کہ آنے والے دنوں کے دامن میں زندگی کے لئے کیسے کیسے امکانات موجود ہیں؟ زندگی کے لئے کیسے کیسے امکانات موجود ہیں زندگی کو سجانے کیلئے کیسے کیسے پھول مہک رہے ہیں؟ یہاں پر مجھے ایک سیلز مین کا واقعہ یاد آ گیا ۔یورپ کی ایک شو کمپنی نے افریقہ میں مارکیٹ پیدا کرنے کے لیے سیلز مین منتخب کرنا تھے ۔انٹرویوز کے بعددو امیدوار فائنل میں آگئے۔ پہلے امیدوار سے سوال ہوا کہ "وہاں پر لوگوں کی اکثریت ننگے پاؤں پھرتی  ہے ۔آپ کا کیا خیال ہے، وہاں ہمارے لئے مارکیٹ پیدا کرنے کے کتنے امکانات ہوں گے ؟امیدوار نے مایوسی سے سر ہلایا اور کہا کہ "جہاں لوگ جوتے پہننا ہی نہیں جانتے ،وہاں میں کیا مارکیٹنگ کروں گا؟ اسے فارغ کر دیا گیا۔ یہی سوال دوسرے سیلزمین سے سےگیا ۔اس کا جواب تھا ،"اس سے اچھی مارکیٹ اور کہاں ملے گی ؟جہاں لوگوں کے پاس جوتے ہی نہیں، وہاں تو ہر کوئی میرا گاہک ہوگا ۔چنانچہ اس کی مثبت وتعمیری سوچ کی وجہ سے کمپنی نے سلیکٹ کر لیا ۔ قوموں کے حالات کو بھی اسی طرح دیکھا جاتا ہے ایک اوسط درجے کا آدمی مشکل حالات کو دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہے کہ میں ان حالات کو کیسے سنبھالوں گا؟ لیکن انہی حالات کو دیکھ کر ایک بڑا لیڈر یہ سوچتا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے اس سے بہتر حالات اور کیا ہو سکتے ہیں۔  ان حالات میں امکانات ہی امکانات ہیں۔  علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی وسیاسی شخصیت جناب ملک محمد وارث کلو صاحب نے حکومتی ایوانوں میں پہنچنے کے ساتھ ہی اپنے حلقہ نیابت کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے لئے دن رات ایک کر دیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی عوامی تعمیر و ترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی ۔علاقہ کے انفراسٹرکچر کو سنبھالا دیا۔ جناب  ایم پی اےملک محمدوراث کلو  کے اجتماعی عوامی فلاح وبہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل کا میرا یہ ایک کالم ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا تاہم موصوف کے چیدہ چید ہ ترقیاتی کاموں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نورپورتھل ،گورنمنٹ گرلز کالج رنگپوربگھور، گورنمنٹ کالج روڈہ تھل ،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنڑ نورپورتھل ،کاکا چوک دورویہ سڑک کی تعمیر ،شاہ حسین ماڑی شاہ سخیرا ڈبل روڈ، درجنوں سکولز کی اپ گریڈیشن، متعدد بنیادی ہیلتھ یونٹس اور ڈسپنسریوں کے قیام کے علاوہ دیگر متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کا کریڈٹ ملک محمدوراث کلو کے سر ہے۔ علاوہ ازیں ممبرصوبائ اسمبلی ملک محمدوارث کلو نے کسانوں کے دیرینہ مسائل بالخصوص الاٹیوں کی پریشاں حالی کے ازالے کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے عوامی خدمت کی سیاست کے لیے شاندارروایات کی بنیادڈالی ہے۔  اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ شب وروز بھرپوررابطے کی وجہ سے وہ عوام کا دل جیتنے میں کامیاب ہوےء۔ جناب کلو صاحب کی عظیم شخصیت کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے حلقہء نیابت سے تعلق رکھنے والے باسیوں کے ساتھ جب ملاقات کرتے ہیں توہرہرشخص کا نام لے کرپکارتے ہیں جس سے ملنے والوں کو ایک اپنائیت کااحساس ہوتا ہے۔ انہی خوبیوں اور  حسن کارکردگی کی وجہ سے ان کی لیڈرشپ کی عوامی مقبولیت میں روزے افزوں اضافہ ہوا۔ جناب ملک محمدوارث کلو صاحب جیسی عظیم شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ورپیدا
آخر پر ہم اللہ تبارک وتعالی ا کے حضوردعاگوہیں کہ وہ عظم بابرکت ذات والات صفات جناب ملک محمد وارث کلو صاحب کا اقبال یوں ہی صحت وسلامتی کے ساتھ بلندرکھے اور وہ اپنی اعلی ا خدادادصلاحیتوں کے ساتھ اپنے علاقے کے عوام کی بےلوث خدمت کے لیے اپنااہم کردار ادا کرتے رہیں۔
تیرا خاور درخشاں رہے تاابدافروزاں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent