Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ:یونیورسٹی میں کینسرسےبچاوکےلیےآگہی سیمینارکاانعقاد

Okara: Cancer Awareness Seminar Held At University

اوکاڑہ(جاویدراہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی نے کینسر سے بچاو کی آگہی پیدا کرنے کے لیے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کی صدارت شعبہ زوالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر اس کے سرپرست اعلی تھے۔ 
سیمینار میں فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی سے ڈاکٹر نوشینہ مسعود اور پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر وردہ فاطمہ اور عمارہ خالد نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر حنا صلاح الدین اور ڈاکٹر صبین صابری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
سیمینار کے شرکاء نے پاکستان میں کینسر کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی مختلف معاشرتی اور ماحولیاتی وجوہات پہ بحث کی اور ملک میں اس بیماری کے علاج کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ 
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد کینسر کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اس بیماری کی اہم وجوہات میں ناقص غذائیں، ماحولیاتی آلودگی اور مختلف طرح کی معاشرتی اور معاشی پریشانیاں شامل ہیں۔ 
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس سیمینار کا مقصد طلباء میں بالخصوص اور معاشرے میں بالعموم کینسر سے بچاو کے متعلق شعور کو بیدار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی تمام جیلیں کرونا فری ہیں،آٸی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ


Seminar on Cancer Awareness held at UO
The University of Okara’s Department of Zoology organized an online seminar on Cancer Awareness. The event was presided by the department Chairperson Dr. Muhammad Wajid while the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar was the Patron. 
Dr. Nosheena Masood from Fatima Jinnah University Rawalpindi and Dr. Warda Fatima and Amara Khalid from Punjab University attended the seminar as guest speakers while Dr. Hina Salahuddin and Dr. Sabeen Sabri from the UO also shared their views. 
The participants of the Seminar discussed different social and environmental causes leading to the eruption of cancer at high rates, and also analyzed the healthcare facilities available in Pakistan to counter and treat the disease. 
Dr. Wajid told that a large number of people succumbed to cancer in Pakistan every year and the major causes of the deadly disease included poor quality food, environmental pollution and different kinds of social and economic stresses. 
اوکاڑہ:یونیورسٹی میں کینسرسےبچاوکےلیےآگہی سیمینارکاانعقاد
According to the university spokesperson, the purpose of the seminar was to raise awareness among the students of the university and the community at large about the preventive measures to reduce the risk of cancer.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent