Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قصورمحترمہ جزیلہ اسلم کاڈسٹرکٹ جیل قصورکا دورہ،کروناوائرس کےعدم پھیلاؤاورروک تھام کےاقدامات کاجاٸزہ لیا

District and Sessions Judge Kasur Mohtarma Jazila Aslam visited District Jail Kasur and reviewed measures to prevent and spread the virus.

لاہور(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محترمہ جزیلہ اسلم نے آج بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیااورجیل میں قائم قرنطینہ وارڈ کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران میں کھانے کا معیار چیک کیااورخواتین وارڈ، پی سی او روم و جیل ہسپتال کا وزٹ کیا۔محترمہ جزیلہ قاضی نے مقید اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔قیدی مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں پوچھا اور نوعمر اسیران میں تحائف تقسیم کئے۔انہوں نے جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث 05اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔سول جج قصور وقار عادل مرزا اور سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد ارشد علی نے آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو اسیران کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔ انہوں نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا اور جیل ہسپتال کا وزٹ کیا اور ادویات کی دستیابی سے متعلق معلوم کیا۔محمد ارشد علی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینجمنٹ اسیران کی صحت کا بہتر انداز سے خیال رکھ رہی ہے۔انھوں نے انتظامی معاملات کو عمدہ طریقے سے چلانے پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent