Ticker

6/recent/ticker-posts

شیعہ سپریم کونسل پاکستان کےمرکزی صدربابر زمان کی صدارت میں مرکزی امام بارگاہ آل رسول ٹرسٹ صادق آبادمیں اہم اجلاس منعقد،عہدیداروں کاچناوکیا گیا

An important meeting was held at Central Imambargah Al Rasool Trust Sadiqabad under the chairmanship of Central President of Shia Supreme Council of Pakistan Babar Zaman.

بھونگ(وکرم دیپال)شیعہ سپریم کونسل پاکستان کے مرکزی صدر بابر زمان کی صدارت میں مرکزی امام بارگاہ آل رسول ٹرسٹ صادق آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شیعہ سپریم کونسل پاکستان تحصیل صادق آباد کے عہدیداران کی باڈی تشکیل دی گئی اور عہدیداروں کا چناو کیا گیا جس میں چوہدری اقبال حسین ایڈووکیٹ کو شیعہ سپریم کونسل تحصیل صادق آباد کا صدر مقرر کیا گیا خادم حسین جعفری کو تحصیل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا رئیس اصغر علی جعفری کو تحصیل جنرل سیکرٹری باقر رضا کو تحصیل نائب صدر تنویر حسین زرگر کو تحصیل نائب صدر علی رضا جعفری کو تحصیل نائب صدر مقرر کیا گیا اس کے علاوہ سید اشتر عباس نقوی کو ڈویژنل صدر بہاولپور اور چوہدری سعید اشرف کو ضلعی نائب صدر رحیم یارخان شیعہ سپریم کونسل پاکستان مقرر کیا گیا آخر میں شیعہ سپریم کونسل پاکستان کے مرکزی صدر بابر زمان نے عہدیداروں سے حلف لیا اور عہدیداروں کو مبارک باد دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کے عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو محرم الحرام میں عمل درآمد کروایا جائے گا اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرکے مل بیٹھ کر مومنین کے مسائل کو بھی حل کرائیں گے اس موقع پر شیعہ سپریم کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سید جاوید محسن نقوی مرکزی جنرل سیکرٹری مرتضی حیدر سید جاوید شاہ کاظمی ریاض حسین کھرل مدا حسین قربان علی جعفری عاشق حسین زرگر نبی بخش خان ایاز حسین سندھیلہ ٹھلن خان دشتی میاں مزر الحق اعجاز حسین جاجی ودیگر موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent