Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: کلرک کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنےوالاخطرناک گروہ گرفتار،بڑی تعداد میں اسلحہ اورمال مسروقہ برآمد

Okara: Dangerous gang arrested for killing clerk during robbery, large number of weapons and stolen goods recovered

اوکاڑہ (جاویدراہی)گزشتہ دنوں تھانہ اے ڈویژن کی حددو میں سینئر ایڈووکیٹ چو دھری ریاض الحق کے بے گناہ کلرک کو ڈکیتی کے دوران بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ سٹی ایر یا میں اس قسم کی سنگین نوعیت کی واردات ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اس واردات کے فوری بعد انہی ملزمان نے فیصل آباد روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روک کر اسلحہ کے زور پر لوٹا اور ان سے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ چھینی۔جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس واردات کی ویڈیو بھی وائرل ہو ئی اس واردات کی بعد انہی ملزمان پر مشتمل ڈکیت گینگ نے مورخہ2.7.20کو چمن زار کالونی روڈ پر دو کس موٹرسائیکل سواروں کو روک کر ان سے موبائل فون اور نقدی رقم چھینی ملزمان نے علاقہ تھانہ اے ڈویڑن،بی ڈویژن اور گردونواح میں یک بعد دیگرے متعدد وارداتیں کیں ڈکیتی معہ قتل کی واردت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں اورحکم دیا ٍکہ 48گھنٹے کے اندر ملزمان کوگرفتار کیا جائے پولیس ٹیموں نے شب و روز محنت کے بعد اویس گجر ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیاڈکیت گینگ میں اویس، علی، حسن، خضر حیات، محمد عمیر اور علی شاہ شامل ہیں دوران انٹیروگیشن ملزمان نے سٹی ایریا میں ہونے والی وارداتوں کو ا تسلیم کیا اور اس کے علاوہ ایڈووکیٹ کے کلرک سخی محمدکو دوران ڈکیتی قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ملزمان کو سردست پیش عدالت کر کے برائے شناخت پریڈ جوڈیشل حوالات بجھوایا جارہا ہے ملزمان کی گرفتاری پر سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلاء اور مذہبی رہنماؤں نے ڈی پی او اوکاڑہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے تمام پولیس ٹیم کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent