Ticker

6/recent/ticker-posts

فن کےحوالے سےسراٸیکی خطے کی سرزمین زرخیز ہے،صدیق اجن،زویابلوچ

The land of the Seraiki region is fertile in terms of art, says Siddique Ajan, Zoya Baloch

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)سرائیکی فلم پھوتی کلینڈر کے فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن، اداکارہ زویا بلوچ، یسین سانول،اختر ناز نے فلم کے سیٹ پر ملاقات کے دوران بتایا فلم پھوتی کلینڈر ایک ثقافتی اصلاحی اور تفریحی کہانی ہے. فلم میں سرائیکی وسیب کے مختلف طبقات کے مسائل کو بھی خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے زویا بلوچ نے کہا کہ رحیم یار خان ہو یا بہاول پور یہ دھرتی فن کے حوالے سے یہاں زمینوں کی طرح زرخیز ہے مواقعوں اور وسائل کی کمی کے باوجود یہاں کے فنکاروں نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود کو منوایا ہے ایڈیٹنگ ڈائریکٹر یسین سانول نے کہا کہ حوصلہ نہ ہارنے والے اور استقامت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھنے والے ضرور کامیابی حاصل کرتے ہیں. فنکاروں نے بتایا کہ وہ آجکل عید کے لیے مزاحیہ تفریحی خاکے کرنے میں مصروف ہیں حکومتی ہدایات کے مطابق وہ عید اپنے گھر پر اور سادگی کے ساتھ منائیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent