Ticker

6/recent/ticker-posts

وفاقی حکومت نےکسانوں کےساتھ کیےگئےوعدےپورےنہ کرکےکسانوں کوسخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے،مخدوم سید علی حسن گیلانی،جام ایم ڈی گانگا

The federal government has caused great concern to the farmers by not fulfilling the promises made to them Makhdoom Syed Ali Hassan Gilani, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی کو کسانوں کی آواز اٹھانے پر پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے سرائیکی اجرک پہناتے ہوئے سلام پیش کیا اور کہا کہ کسان اتحاد کا کسی مخصوص سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے ہم ہر اس سیاسی و سماجی شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں جو قومی زراعت کی بہتری اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیتے ہیں ہماری آواز بنتے ہیں زراعت اور کسانوں کے خیرخواہ چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں کسانوں کے لیے نہایت ہی قابل احترام ہیں خان پور ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ن کے ایم پی اے چودھری ارشد جاوید نے صوبائی اسمبلی میں کسانوں کا مقدمہ پیش کرکے یقینا کسانوں کی دعائیں سمیٹیں ہیں سپیکر کے فرائض سرانجام دینے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد لاڑ بھی ہمیشہ زراعت اور کسانوں کے لیے عملی طور کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ عید الاضحی کے بعد کسان رہنماؤں اور کسان دوستوں کی ایک نمائندہ میٹنگ بلا کر آئندہ کے تحریکی لائحہ عمل کو ترتیب دیا جائے گا وفاقی حکومت نے کسانوں کے ساتھ کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہ کرکے کسانوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے. مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ ہمارا گزر بسر شعبہ زراعت پر منحصر ہے ملک کی زیادہ تر آبادی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ روزی روٹی کے لیے زراعت پر انحصار رکھتی ہے زراعت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے کام اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے چلانی جانے والی تحریک ایک قسم کی وسیع عوامی و اجتماعی خدمت اور جہاد ہے.اس موقع پر پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، ملک محمد اختر ناز،ملک نذیر بوھر میاں محمد صدیق اجن وغیرہ بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent