Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے نومنتخب سینٸر نائب صدر ملک عمران بشیراعوان کی خصوصی گفتگو

Exclusive talk of newly elected senior vice president of PML-N Khushab district Malik Imran Bashir Awan

تحریر راجہ نورالہی عاطف

ضلع خوشاب کی اعوان برادری کا ملکی سیاست میں کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔الحاج ملک کرم بخش اعوان اور الحاج ملک محمد بشیر اعوان کے بعد سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی براے خوراک وزراء شاکر بشیر اعوان قومی سیاست میں نمایاں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ سیاسی حوالے سے ملک شاکر بشیر اعوان کو بہت زیادہ قربت داری حاصل ہے ۔حال ہی میں ملک شاکر بشیر اعوان کے چھوٹے بھائی ملک عمران بشیر اعوان کو بطور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نامزد کیا گیا ہے۔ ملک عمران بشیر اعوان اپنے بڑے بھائی جناب ملک شاکر بشیر اعوان صاحب کی طرح سیاسی اور سماجی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ اعلی تعلیم یافتہ، خوش اخلاق اور ملنسار طبیعت کے مالک ہیں۔ ملک عمران بشیر اعوان قومی، علاقائی اور عوامی خدمت کو انسانیت کی معراج سمجھتے ہیں۔ عوام کی بے لوث خدمت اعوان صاحبان کا خاصہ ہے ۔ملک عمران بشیر اعوان کو حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا سئنیرنائب صدر نامزد کیا گیا۔ میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ملک عمران بشیر اعوان کہا ہے کہ کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے لیے بطور سینئر نائب صدر کی ذمہ داریاں دینے پر اپنے قائدین کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اس عزت و اعزاز سے نوازا ہے۔ انشاء اللہ ہم سب ملکر حسب سابق ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنانے کے لئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی ملک شاکر بشیر اعوان صاحب بھی ایک عرصہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع خوشاب میں بھرپور عوامی مقبولیت حاصل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : صحافت کاپروانہ شبیر احمد

سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب کے عوام کی تعمیر و ترقی ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہی ہے اور ہمارے آباءو اجداد نے ضلع کے عوام کی فلاح بہبود کے لئے شاندار روایات قائم کی ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم ان عظیم روایات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی براءے خوراک و زراعت اپنے حلقہ نیابت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اس بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر پاکستان مسلم لیگ ن قومی خدمت کی شاندار روایتیں قائم کی ہیں۔ ہماری جماعت نے ہمارے پیارے ملک پاکستان کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج پوری دنیا پاکستان کو ایک ایٹمی قوت کے طور پر مانتی ہے ۔ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ پی ایم ایل این مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اپنے بطور پاکستان سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے عہدہ کی نامزدگی پر تمام مسلم لیگی ورکرزاور دوست احباب سمیت مختلف عوامی وفود کی طرف سے تہنیتی پیغامات کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔نومنتخب سینئر نائب صدر  پی ایم ایل این ضلع خوشاب نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے لیے کارکن سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ  ن کے ورکرز ہمارا ہر اول دستہ ہیں۔ ہمیں اپنے مخلص ورکرز پر بڑا فخر ہے۔ انشاء اللہ ہمارے انہیں ساتھ لے کر پی ایم ایل این کی فعالیت کے لیے بھرپور کام کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو جماعت میں جائز مقام دیا ہے جو کہ ہمارے قائدین کا خاصا ہے۔ ملک عمران بشیر اعوان نے ضلع خوشاب میں پی ایم ایل این کی تنظیم نو کو جماعتی لحاظ سے بہت اچھا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران اور کارکن مل کر اس پلیٹ فارم سے کام کریں گے تاکہ قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں یہ تسلسل جاری و ساری رہے ۔ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہے ہیں اور رہیں گے کیونکہ ضلع خوشاب کے عوام سے ہمیشہ ہمیں بے پایاں محبت ملی ہے اور ہم ان کی محبت کے مقروض ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ بےلوث عوامی خدمت کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایڈہاک ملازمین کامعاشی قتل نامنظور،شیخ زیدہسپتال ملازمین کاڈی سی آفس کے باہردھرنا

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے نومنتخب سینٸر نائب صدر ملک عمران بشیراعوان کی خصوصی گفتگو

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent