Ticker

6/recent/ticker-posts

ایڈہاک ملازمین کامعاشی قتل نامنظور،شیخ زیدہسپتال ملازمین کاڈی سی آفس کے باہردھرنا

Ad hoc employees' financial murder not allowed, Sheikh Zayed Hospital employees sit outside CAD office

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کے 700 سو سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین نے ایکسٹینشن نہ ہونے اور تنخواہیں نہ ملنے اورسپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر سینکڑوں ملازمین نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی قیادت میں ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی سی آفس کے باہر روڈ پر دھرنا دیا مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےدھرنا دینے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑااس کے باوجود نہ ہی ضلعی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ اور نہ ہی کوئی عوامی نمائندہ مزاکرات کے لیے آیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بھی یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ہم نے تمام کیس سیکرٹری ہیلتھ کو بجھوا دیا ہے۔جبکہ اس سے قبل گزشتہ پندرہ سالوں سے تمام ملازمین کی ایکسٹینشنز اور تنخواہیں گورنمنٹ کے رولز (پنجاب میڈیکل ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003 ) کے تحت بورڈ آف منیجمنٹ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال جو اس وقت بھی فعال ہے دیتا رہا ہےلیکن اس دفعہ ہسپتال انتظامیہ نے جان بوجھ کر یہ سارا کیس سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ ان تمام ملازمین کو فارغ کرکے نئی بھرتی کی جائےجو کہ رولز اور آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کو ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے مذاکرات کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر کروا دیا تھا تاحال مطالبات منظور نہ ہونے پر مجبورا گرینڈ ہیلتھ الائنس نے تمام اسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہم دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جس کے مطابق تمام ملازمین نے گزشتہ دو دن سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اس پر بھی ہسپتال انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا اور اعلامیہ کے مطابق  اگلے دو دن علامتی احتجاج کیا جائے گا جس کے سلسلے میں کل احتجاج کا پہلا دن تھا اسی طرح آج بھی آٹھ سے دس بجے تک علامتی احتجاج کیا جائے گااوراگراس کے باوجود بھی ہسپتال انتظامیہ نے ان تمام ملازمین کی ایکسٹینشن کر کے تنخواہیں جاری نہ کی تو کل سے او پی ڈی سمیت ان ڈور ڈیپارٹمنٹ میں اپنی سروسز معطل کر دیں گے اس کے بعد احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔  احتجاجی ریلی میں چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر امجد علی، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زنیر اعظم،ڈاکٹر عبد الغفار ،ڈاکٹر راشد علی ،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ہارون، فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ذیشان، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن  کہ محمد نعیم، پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری پنجا ب عمران ارشد، غلام محی الدین، ماجد علی، سفیان ذوالفقار ینگ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے محمد احمد رند، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent