Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈی آٸی جی جیل خانہ جات کامران انجم اور محسن رفیق چوہدری کا ڈسٹرکٹ جیلوں کادورہ،سیکیورٹی کےسخت انتظامات کی ہدایت

DIG Prisons Kamran Anjum and Mohsin Rafiq Chaudhry visit district jails, direct security arrangements

لاہور(جاویدراہی)ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن کامران انجم نے آج ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ کیا۔انھوں نےجیل کی تمام بیرکوں اور بلاکس میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورنوعمر قیدیوں اور خواتین وارڈز میں انتظامی امور کی انسپکشن کی۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن نےجیل انتظامیہ کو قیدیوں کے متعلقہ امور میں مساویانہ سلوک اور شفافیت کی ہدایت کی۔انھوں نےجیل میں قائم کئے گئے کورونا کاونٹر اور ہسپتال کا وزٹ کیا۔کامران انجم نےہسپتال میں اسیر مریضوں کی عیادت کی اورکچن میں روٹی و کھانے کے معیار کو چیک کیا دوسری طرف ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چوہدری نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نےاندرون و بیرون جیل سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکورٹی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔انھوں نےتمام بیرکس،کچن اسیران،سیل بلاک،جیل ہسپتال،سنٹرل ٹاور ،مین وال،کنٹرول روم،ملاقات شیڈ اور انتظارگاہ کا وزٹ کیااوراسیران کو بمطابق قانون ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پرزنز ملتان ریجن نے
اسیران کو پی سی او کی سہولت یکساں طور پر فراہم کی جائےاوربیمار اسیران کو بروقت ادویات وکھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔محسن رفیق چوہدری نےمیڈیکل آفیسر کو وقتا فوقتا مریض قیدیوں کو چیک کرنے اورتمام اسیران کے لواحقین کی طرف سے فراہم کردہ سامان کو باحفاظت متعلقہ اسیران تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انھوں نےکہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔جیل میں کہیں پر بھی خلاف قانون اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent