Ticker

6/recent/ticker-posts

تاریخی سٹیمرجہازکوبےنظیرشہیدپل چاچڑاں شریف کےمقام پرنصب کیاجاٸے،جام ایم ڈی گانگا

Historic steamer ship to be installed at the site of Benazir Bhutto Shaheed Chachran Sharif, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین وکالم نگار ایم ڈی گانگا نے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن شریف کے مقام پر پڑے ہوئے تاریخی سٹیمر جہاز کو بےنظیر شہید بریج چاچڑاں شریف کے مقام پر سیٹ کیا جائے.یہ ایک بہترین تفریحی آئٹم ثابت ہو گا اور ہم اس عظیم و تاریخی یادگار کو محفوظ بھی کر سکیں گے یہ جہاز سابق مملکت خداداد ریاست بہاول پور کے نواب نے حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کو تحفتا پیش کیا تھا جو ایک طویل عرصہ تک چاچڑاں شریف اور کوٹ مٹھن شریف کے درمیان چلتا رہا میری ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد سے بھی گزارش ہے کہ وہ ضلعی کپتان و ہیڈ کے دور پر میری اس عوامی تجویزکو متعلقہ حکام بالا تک اپنی شفارشات کے ساتھ ارسال فرمائیں یہ ان کی ایک تاریخی و یادگار عوامی تفریحی خدمت میں کنٹری بیوشن ہوگی. ضلع رحیم یارخان اور ضلع راجن پور کے تمام ایم این ایز اور تمام ایم پی ایز صاحبان اجمتاعی طور،جماعتی گروپ کے طور پر یا پھر اپنے اپنے طور پرانفرادی حیثیت سے صوبائی اور وفاقی حکومت سے تحریری طور پر یہ مطالبہ کریں یہ بے نظیر شہید پل چاچڑاں شریف کو دونوں اضلاع کا بڑا تفریحی مقام بنانے کی جانب اہم قدم ہوگا. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ چاچڑاں شریف کے مقام پر ایک بڑا پارک بنانے کا اعلان کرکے اس کے لیے فنڈز بھی جاری کرکے عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے اگر یہ تجویز اچھی لگے تو صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کو بھی اپنے حلقہ انتخاب کے اس اہم عوامی تفریحی منصوبے کے لیےبھر پور کردار ادا کرنا چاہئیے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent