Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل:ملک امجدرضاگجرکاجذبہ تعمیراورمثبت طرز فکر

Noorporthal Malik Amjad Raza Gajar's passion for construction and positive thinking

تحریر راجہ نورالہی عاطف
نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر کی شخصیت ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ عظیم باپ کے عظیم سپوت ہیں آپ کے والد گرامی جسٹس  (ر)  کاظم علی ملک جس طرح سے نور پور تھل کا فخر ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے صاحبزادے ایڈوکیٹ ملک امجد رضا گجر جذبہ تعمیر اور مثبت طرز فکر کی وجہ سے عوامی دلوں پر راج کر رہے ہیں ۔ملک امجد رضا گجر کی ہر دلعزیز عوام دوست سدا بہار شخصیت معروف سندھی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے اس خوبصورت شعر کی آئینہ دار ہے
مانڑوں سب نا ں سونہڑاں پکھی  سب ناں ہنجھ
کےکے مانڑوں منج اچے بوےء بہارجی
  جناب ملک امجد رضا گجر صاحب اہلیان تھل کے لئے جو جذبہ تعمیر اور مثبت انداز فکر رکھتے ہیں وہ قابل ستائش اور لائق تحسین وآفرین ہے ۔واضح رہے کہ تعمیر و تخریب ایک مسلسل کشمکش کا نام ہے جس کے اندر گردش کرنے والی چکی کے دو پاٹ متضاد سمتوں  میں رواں رہتے ہیں۔ ان دونوں عوامل کی انسانی سرشت سے گہری وابستگی ہے۔ تعمیر ی جذبہ انسانی فلاح کا موجب بنتا ہے۔ جذبہ تعمیر اور مثبت طرز فکر سے خلق خدا کی مثالی خدمت کی جا سکتی ہے۔ درحقیقت اس عظیم مقصد کے تحت عوامی امنگوں کےترجمان ملک امجد رضا گجر صاحب میدان عمل میں ہیں۔ تھل ڈویلپمنٹ فورم پی پی 84  کے آرگنائزر کی حیثیت سے وہ اپنی کمال ذہانت اخلاص اور محنت شاقہ کی بدولت پورے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ کمال حکمت سے اپنے علاقے کی فائلوں کو متعلقہ فورمز تک پہنچانے اور انہیں اپرووکروانے کے لیے ان کی سعیء مشکور جاری وساری ہے جو کہ خراج تحسین کے لائق ہے۔ علاقہ تھل کے عوام ان کے اس تعمیری عمل کو تحسینی نظروں سے دیکھ رہے ہیں  اور خصوصا" تھل کا نوجوان طبقہ ملک امجد رضا گجر کا عوامی تعمیر و ترقی کا مشن اور ان کا منشور قریہ قریہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ملک امجد رضا گجر چاہتے ہیں کہ اگر ہمارا معاشرہ تعمیر کے اس عمل  میں شامل ہوجائے اور منظم مہم کے ذریعے فلاحی رویوں کے فروغ کا عزم کر لے تو کچھ بعید نہیں کہ مثبت فکر اور نیک جذبوں کے حامل افراد کی مدد سے ہم اپنی مساعی جمیلہ سے پسماندہ تھل کو ترقی کے اوجِ کمال تک پہنچا دیں ۔  وہ چاہتے ہیں کہ تھل کا ہر شخص اجتماعی عوامی تعمیرو ترقی کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام ضرور کرے 
بقول شاعر 
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر ہے
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے چلو

یہ بھی پڑھیں : نورپورتھل:ایم نوردین شادبحثیت معلم،صحافی وسوشل ورکر 

ایڈوکیٹ ملک مجدا گجر نے کچھ عرصہ قبل نورپورتھل پریس کلب کے بانی وسئنیر سینئر صحافی ملک محمد حیات جوئیہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ ہم تھل کے باسیوں کے احساس محرومی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔وہ چاہتے ہیں کہ تھل میں صحت، تعلیم اور ترقیاتی کاموں کے ایک نیٹ ورک پر کام کیا جائے۔ نورپورتھل کو ماڈل سٹی بننا چاہیے ۔علاقہ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور بہترین انفراسٹرکچر ہمارے علاقے کی ضروریات ہیں ۔عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر شبانہ روز جدوجہد کو دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ وہ  نور پور تھل کی تعمیروترقی کی صورتحال بہتر بنانے کا جنون رکھتے ہیں ۔وہ ایک انتھک  اور فرض شناس خادم کی طرح عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ملک امجد رضا گجر نور پور تھل کو ایک ایسا سایہ دار اور پھل دار تناور شجر بنانا چاہتے ہیں جس کی ٹھنڈی چھاؤں اور میٹھےپھلوں سے ارد گرد کے تمام دیہات کے باسی لطف اندوز ہو سکیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کسی انسان کی نیت میں کھوٹ نہ ہو تو اللہ تبارک و تعالیٰ بھی اس کے کام میں برکت ڈال دیتا ہے ۔وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں جو کہ نیک دلی کے جذبے سے سرشار ہیں ۔وہ قابل تعریف ہیں۔  انشاءاللہ اپنی نیک نیتی کی بدولت ملک امجد رضا گجر مسائل کے کوہ گراں کو پاش پاش کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ اللہ تبارک وتعالی تھل کے عوام کے خادم ملک امجد رضا گجر کو ان کے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے آمین برسبیل تذکرہ اگر ملک امجد رضا گجر کی عوامی فلاح بہبود کے لیے جاری جدوجہد کا طائرانہ جائزہ لیا جائے تو یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں جہاں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں وہ حلقے کے لوگوں کے دکھ  کے لئے بھی کمال ظرف کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انہیں جہاں جہاں بھی اپنے علاقہ کے لوگوں کو کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنے کی اطلاع ملتی ہے تو وہ لاہور سے آنا" فانا"  ان  کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور ان کے غموں کا مداوا کرنے کے لئے اپنی محبت کے پھول نچھاور کرتے ہیں
کمال ظرف محبت نہ پوچھئے انجم 
پراےء غم کو بھی اپنا بناکے رکھا ہے
ورنہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ

کسی کی راہوں سے خار چن کے
کسی کی جھولی میں پھول بھر دے 
کسی کے غم کو گلے لگا لے
کہاں ہے یہ ظرف آدمی کا 
مزیدبرآں جناب  محترم المقام گجر صاحب کی دیگر متعدد خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ شب و روز اپنے علاقہ کے لوگوں سے بھرپور رابطے میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھرپور ٹیلی فونک  رابطہ' عوام کے ساتھ ان کی والہانہ محبت کا ایک بین ثبوت ہے ۔ہر امیر وغریب کے لیے ان کا حسن اخلاق  قابل تعریف ہے۔ خصوصا" غرباء اور  نادار طبقے کے ساتھ ان کی مروت اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ وہ آدم کے ہر روپ کا احترام کرتے ہیں ۔

آدم کے کسی روپ کو برا مت کہنا 
خدا پھرتا ہے بھیس بدل بدل کر 

جناب محترم گجر صاحب کا علاقہ تھل کے قریہ قریہ میں جاکر لوگوں کے دکھ سکھ بانٹنا ان کی عظیم شخصیت کو ایک انفرادیت بخشتا ہے۔ وہ لوگ  یقیناً بہت عظیم ہوتے ہیں جو کٹھن مراحل میں اور کانٹوں پر بھی چل کر مجبور اور بے بس لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں ۔
بقول شاعر

اے خدا مجھ کو لاکھوں میں چھانٹ کر دے دے 
وہ چند لوگ جو کانٹوں پر بھی ساتھ چلتے ہیں 

نورپورتھل پریس کلب کے بانی وسئنیر وسئنیر صحافی جناب ملک محمد حیات جوئیہ،سینئر صحافی ایم نوردین اور راقم  الحروف کے ساتھ جناب ملک امجد رضا گجر کا بھرپور رابطہ رہتا ہے۔ ان کے عظیم عزائم سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ تھل کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا (حب) دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ تھل  کے لئےڈو مور,ڈومور کے خواہشمند ہیں تاکہ پنجاب کی یہ تحصیل ترقی یافتہ تحصلوں  کی صف میں کھڑی ہوجائے وہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنے علاقہ کے لوگوں کی حسرتوں کا بخوبی احساس ہے اور میں ان کی مسیحائی کے لیے عظیم جذبے سے سرشار ہوکر  مخلصانہ کوشش کر رہا ہوں۔ اللہ پاک تھل کے اس عظیم سپوت کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے اور وہ دائم شادوآبادرہیں۔ آمین

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent