Ticker

6/recent/ticker-posts

او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات

An amazing way of getting people to work on OLX in the name of an online job

تحریرمحمدخرم لغاری 
جیسا کہ تحریر کے حوالے میں درج ہے کہ ”او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات“ اس پر بات کریں گے یہ تصدیق میں نے خود کی جس کا ثبوت آپ کو نیچے سکرین شاٹ کی صورت میں مل جاٸے گا-حضرات گرامی او ایل ایکس بلاشبہ ایک بہت بڑی ایفلیٹ مارکیٹنگ کرنے والی ویب ساٸٹ ہے جہاں آپ استعمال شدہ اور نٸی چیزوں کی خریدوفرخت کے ساتھ ساتھ سروس اور جاب کا آپشن بھی ملتا ہے جہاں سے آپ اپنی مرضی کی سروس اور جاب دے بھی سکتے ہیں لے بھی سکتے ہیں اسی طرح ہم نے جاب کا آپشن استعمال کیا کہ دیکھیں یہ آپشن کتنا درست ہے اس آپشن کو اوپن کرتے ہی بےشمار آن لاٸن جابز کی لاٸن لگی نظر آٸی جو ہفتے اور گھنٹوں کے حساب سے دس ہزار سے ایک لاکھ تک دے رہے ہیں ایک آن لاٸن کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو واپس جواب ملا کہ آپ ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں جب وٹس ایپ پر رابطہ کیا اور پوچھا کہ جی بتاٸیں کیا کام کرنا ہے تو انہوں نے بجاٸے کام بتانے کے ایک دستی تحریری فارم لکھ کر بھیجا جس پر انتہاٸی ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا جب ہم نے انہیں یہ کہا کہ آپ کو ہم اپنی ذاتی معلومات کیوں دیں جبکہ آپ نے اپنی کسی قسم کی کمپنی یا پروڈکٹ بارے نہیں بتایا تو ہمارے اس جواب کے بعد ان کے وٹس ایپ پر خاموشی چھاگٸی ہمارے دوبارہ اصرار پر کہ بھاٸی ریپلاٸی تو کریں جس کے جواب میں ہمیں ایک ویب ساٸٹ کالنک بھیجا گیا جو سرچ کی تو وہ ویب ساٸٹ بند تھی اور اس کی ڈومین براٸےفروخت کے بورڈ پرلگی ہوٸی تھی انہیں بتایا کہ آپ کی ویب ساٸٹ بند ہے توایک اور ویب ساٸٹ کا لنک دیاگیا وہ بھی حسب معمول بند ملا اور ایک ہدایت بھی کی گٸی کہ اگر آپ ہماری کمپنی کو جواٸن کرنا چاہتے ہیں تو پانچ سو بیس روپے ان نمبروں میں سے ایک نمبر پر جاز کیش یا ایزی پیسہ کرواٸیں 0308-4391934 -0308-4391934 اور اس نمبر پر سکرین شاٹ بھیجیں 0309-9339238 تو ہم نے وٹس ایپ پر رابطہ کرنے والے شخص جس نے اپنا نام حذیفہ خالد بتایا تھا کو کہا کہ بھاٸی جو بندہ بےروزگار ہو وہ آپ کو پانچ سو بیس پہلے کس طرح ادا کرسکتا ہے حالانکہ یہ آن لاٸن کام ہے اس میں تو آپ کو ایڈوانس دینا چاہیے مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کی پالیسی ہے آپ کو پیسے جمع کروانے ہونگے اس بات پر ہم نے حذیفہ خالد کو اپنا تعارف کروایا کہ ہم صرف تصدیق کررہے تھے کہ اس طرح کی نوکریوں کی دعوت دینے والے کس طرح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں دن میں اگر سو بندہ بھی آپ کے جھانسے میں آتا ہے و 52000 ایک دن کا آپ صاف اور شفاف طریقے سے لوگوں کی جیبوں نکلوا رہے ہیں تو وہ گالیاں دے کر وٹس ایپ پر بلاک کرگیا حضرات گرامی اس میں او ایل ایکس ویب ساٸٹ کا کوٸی قصور نہیں انہوں نے صاف صاف بتارکھا ہے کہ لین دین کے معاملے میں ہمارا کوٸی کردار نہیں ہے آپ اپنا لین دین اپنی صوابدید پر کریں اگر آپ بےروزگار ہیں تو آن لاٸن بزنس کرنے والوں کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ہرطرح سے تصدیق کریں کہ وہ کس ٹاپک پر کام کررہے ہیں مارکیٹ میں ان کا کیا مقام ہے ان کا دفتر اور سٹاف کہاں بیٹھتا ہے جب مکمل تسلی ہوجاے تو کام کریں مگر کام کرتے ہوٸے بھی اپنی ذاتی معلومات نہ دیں آن لاٸن کام حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی معروف ویب ساٸٹس اپ ورک اور فاٸیور کا طریقہ کار دیکھیں اور ان کے ساتھ کام کریں ارننگ بھی اچھی ہوگی اور پریشانی بھی کسی قسم کی نہیں ہوگی مزید ہمارے ادارے نے اس کے خلاف کارواٸی کرنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درخواست دیدی ہے

یہ بھی پڑھیں : نورپورتھل:ملک امجدرضاگجرکاجذبہ تعمیراورمثبت طرز فکر


او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات
او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات
او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات
او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات
او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent