Ticker

6/recent/ticker-posts

ملتان:ایازالحق قاسمی کی گرفتاری کی پرزورمذمت کرتےہیں،مولانا صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام پنجاب

Multan: We strongly condemn the arrest of Ayaz-ul-Haq Qasmi, Maulana Safiullah General Secretary Jamiat Ulema-e-Islam Punjab

ملتان(زاہدمقصودقریشی) جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی کی انکے ادارے سے گرفتاری پر پولیس کے اس ناجائز اقدام کی ہم مذمت کرتے ہیں ادارے میں حفظ قرآن کریم کی درسگاہوں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی پولیس اہلکاروں کےخلاف فوری طورپر کاروائی کی جاٸے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماءاسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ نے ملتان میں مولانا محمد ایازالحق قاسمی سے ملاقات کرتے ہوے کیا انھوں نے مزید کھا کہ مدارس کے خلاف کوی بھی ایسا جبری اقدام برداشت نہیں کیا جاٸیگا،دینی ادارے آزاد ہیں اور آیئن پاکستان کے تقاضوں کے مطابق قائم  ہیں اور قائم رہیں گے کسی کو ان کی آزادی اور حریت پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی مندر بنانے والی حکومت
Multan: We strongly condemn the arrest of Ayaz-ul-Haq Qasmi, Maulana Safiullah General Secretary Jamiat Ulema-e-Islam Punjab
مدارس کے خلاف ایسے اقدام سے باز رہےاس موقع پرجمعیت علماءاسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وقاراحمدطاہر،جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کےجنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد یسین،جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر،جنرل سیکرٹری زاہدمقصوداحمدقریشی، سرپرست اعلی قاری محمد اسلم،ضلع ملتان کے نائب امیر مولانا ابو بکر عثمان الازہری،سیکرٹری مالیات مولانا قاری محمد یوسف مدنی،ارشاد سنبل بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : او ایل ایکس پر آن لاٸن جاب کے نام پر کس طرح لوگوں کولوٹاجارہاہےایک حیران کن طریقہ واردات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent