Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور:ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہورریجن ملک مبشراحمدخان کاسنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کااچانک دورہ

Lahore: DIG Prisons Lahore Region Malik Mubashir Ahmad Khan paid a surprise visit to Central Jail Kot Lakhpat Lahore.

لاہور(جاویدراہی)ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ، لاہور ملک مبشر احمد خان نے آج سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نےسیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااورتمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پرزنز لاہور ریجن نےجیل میں نظم و ضبط  قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیااورانتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کۓ گۓ اقدامات کو چیک کیا۔ملک مبشر احمد خان نےقرنطنیہ سنٹر کا وزٹ کیا،مقید اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور اعجاز اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent