Ticker

6/recent/ticker-posts

کوئی بھی اسسٹنٹ کمشنرخان پورکےمسائل حل نہ کرسکا؟وجوہات کیاہیں آپ بھی سوچئے

No Assistant Commissioner could solve Khanpur's problems? What are the reasons?

تحریر ابوبکر جتوٸی

 اسسٹنٹ کمشنر خان پور کے لئے جب بھی کسی نئے اے سی کی تعیناتی ہوتی ہے تو شہری کاروباری شخصیات اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی یہی سمجھنا شروع ہو جاتی ہے کہ آیا اس بار ہمارے شہر کے دیرینہ مسائل جیسے کے سیوریج، روڈز کی تزئین و آرائش شہر میں صفائی ستھرائی کے مسائل ، شہر میں چیک اینڈ بیلنس، غذائی اجناس کی طلب و رسد اور دستیابی سمیت دیگر اہم مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ منافع خوری کا خاتمہ اور قیمتوں کا تعین بھی عمل میں لایا جائے گا لیکن ہر نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو جو افراد دستیاب ہیں وہ خان پور میں گزشتہ دس سے بیس سال سے تعینات ہی جو کہ ہر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو پہلے ہی گائیڈ کر دیتے ہیں کہ ہمیں کن اقدامات کو اٹھانا چاہئے اور کن کو نہیں کن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور کن کے خلاف نہیں۔ کیوں کہ ان کے کچن کے خرچہ سے لے کر ان کی شاپنگ و دیگر اخراجات جو قبضہ مافیا، منافع خور تاجر برداشت کرتا ہے اسے یہ لوگ مسیحا بنا کر پیش کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میری پسندیدہ شخصیت

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:پیسوں کالالچ یاکچھ اوراپنی بہن ہی اغواکاربن گٸی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent