US President Trump can't stop release of financial assets, US Supreme Court
امریکا(ویب ڈیسک)امریکا کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مالی اثاثہ جات کی تفصیلات جاری ہونے سے نہیں روک سکتےدو عدالتی فیصلوں نے نیویارک کے پراسیکیوٹرز کے لیے امریکی صدر کے مالی اثاثوں کے ریکارڈز دیکھنے کی راہ ہموار کردی امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دے کر پراسیکیوٹرز کے لیے ان کے مالی ریکارڈز دیکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ایک اور فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ کانگریس ان ریکارڈز کو فی الحال نہیں دیکھ سکے گی گرینڈ جیوری رازداری قوانین کے تحت ان ریکارڈز کو انتخابات کے بعد تک پبلک نہیں کیا جاسکے گا دوسری جانب سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہےانھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ ذیلی عدالت کو بھیجاجس پر بحث جاری رہے گی۔
0 Comments