Ticker

6/recent/ticker-posts

ہماری حکومت نےزراعت کوفوکس کیاہواہے،وفاقی وزیرعمرایوب،خالدکھوکھر

Our government has focused on agriculture, said Federal Minister Omar Ayub, Khalid Khokhar

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق زراعت اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہماری حکومت سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرکے آگے بڑھ رہی ہےکسانوں کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لیے کام اور پراسس جاری ہےزرعی ٹیوب ویلز کے ریٹ اور بقایا جات کے حوالے سے کسان مطمئن رہیں ہماری حکومت نے زراعت کو فوکس کیا ہوا ہےوفاقی وزیر سے ملاقات کے بعد پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی ٹیوب ویلز کے حوالے وفاقی وزیر عمر ایوب سے ملاقات کرکے انہیں کسانوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یاددہانی کروائی ہےکسانوں کے مسائل کے حل کے لیے میں اکثر ملتان سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں رہتا ہوں ہم کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کروانے کی ہر ممکن اور ہر سطح پر کوشش کریں گےجگہ جگہ موجود مافیاز کے مقابلے میں زرعی پالیسیوں کو ٹھیک کرواناکوئی آسان کام نہیں ہےمجھے یقین ہے کہ کسانوں کی استقامت اور جدوجہد کی بدولت حالات ماضی کی نسبت ضرور بہتری کی جانب گامزن ہوں گےجام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ہمیں اپنی کسان قیادت پرفخر ہے کہ وہ اپنے ذاتی کام چھوڑ کر زراعت اور کسانوں کی خاطر کئی کئی دنوں تک اسلام آباد میں چلہ کاٹتے ہیں دفتر دفتر جاکر وزراءاورحکومتی ارباب اختیار سے ملاقاتیں کرکے مسائل حل کروانے کی کوششیں کرتے ہیں زراعت کی خوشحالی ہی دراصل ملک کی خوشحالی ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent