Ticker

6/recent/ticker-posts

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 کے داخلے 15جولاٸی سے ہونگے،ریجنل ڈائریکٹر احمرذوالفقارنون

Allama Iqbal Open University Fall Semester 2020 Admissions will be from 15th July, Regional Director Ahmar Zulfikar Noon

بہاولنگر:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2020 ءکے پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہونگے نئے سمسٹر میں پیش کیےجانے والےتعلیمی پروگرامز میں میٹرک،انٹرمیڈیٹ پروگرامز،ایف اے (درس نظامی)بی ایس،ایم ایس سی (فیس ٹو فیس )،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل ہونگے کرونا واٸرس سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے تناظر میں وائس چانسلر،پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے نئے سمسٹر میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لیے نزدیک ترین مقامات پرداخلوں سے متعلق سہولیتں فراہم کرنےاور اسلام آبادمیں واقع یونیورسٹی کےمین کیمپس،ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر رابطہ دفاتر میں داخلہ فارم اور پراسپکٹسزکی فراہمی کے لیے سیل پوائنٹس قائم کر نے کی منظوری دے دی ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس احمرذوالفقارنون اور انسٹریکٹر محکمہ تعلیم طاہر نسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پربھی 15جولائی سے دستیاب ہونگے آن لائن داخلوں میں معاونت فراہم کرنے کے لیے وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹر کو اپنے کیمپسز میں انفارمیشن ڈیسک کاﺅنٹر قائم کر نے کی بھی ہدایت کی ہے جہاں پر طلبہ کوکمپیوٹرز اورانٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی میٹرک،انٹرمیڈیٹ پروگرامز،ایف اے(درس نظامی)پروگرامز کے داخلہ فارمز 4ستمبر تک جبکہ بی ایس،ایم ایس سی (فیس ٹو فیس )،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 19اگست تک وصول کیے جائیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent