A high level meeting was held in the office of DIG Jails Multan Region under the chairmanship of IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig.
لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی صدارت میں ڈی آئی جی جیلز ملتان ریجن کے آفس میں آج اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 18نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا۔میٹنگ کا مقصد جیلز کے تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا تھا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےسپرنٹنڈنٹس جیلز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل ضابطہ کے برعکس کسی بھی اسیر کے ساتھ غیر مساوی سلوک نہ ہو،اسیران کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اوربدعنوان عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ تمام تر اقدامات کی تفصیلی رپورٹ 15روز کی بنیاد پر متعلقہ ریجنل آفس کو ارسال کی جائے،حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قبل ازیں ڈی آئی جی جیلز ملتان و ڈی جی خان ریجن اور ڈی آئی جی جیلز بہاولپور ریجن نے اپنے اپنے ریجنز سے متعلق آئی جی جیل خانہ جات کو بریف کیااجلاس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈی جی خان ریجن محسن رفیق چوہدری،ڈی آئی جی جیل خانہ جات بہاولپورریجن رانا عبدالرؤف کےعلاوہ ملتان،مظفرگڑھ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،راجن پور،رحیم یارخان،بہاولنگر،لودھراں اور شجاع آباداضلاع کےجیل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔
0 Comments