Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان:محبت اورعشق میں مشقت کی کوٸی قیمت نہیں،راٸےندیم حیات خان

Rahim Yar Khan: There is no value in hard work in love and affection, Rae Nadeem Hayat Khan

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)فیصل آباد سے پیدل سفر کرکے لعل شہباز قلندر کی حاضری کے لیے جانے والا پانچ رکنی قافلہ 13ویں روز گانگا نگر رحیم یار خان پہنچا.قافلے کی قیادت فارمانائٹ فرینڈز کے رکن رائے ندیم حیات خان کھرل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے ہیں فارمانائٹ فرینڈز پاکستان کے مرکزی رکن جام ایم ڈی گانگا نے گانگا نگر پہنچنے پر قافلہ کا استقبال کیا. پیدل قلندری قافلے کو سہون شریف پہنچنے میں مزید 15دن لگیں گےگانگا نگر پہنچنے پر رائے ندیم حیات خان کھرل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا قافلہ 26جون کو فیصل آباد سے روانہ ہوا پاکپتن شریف، ملتان اچ شریف بابا صدر الدین سکھر،حضرت سچل سرمت کی حاضری دیتے ہوئے لعل شہباز قلندر پر حاضری پیش کرے گا امام سجاد حضرت زین العابدین کی یاد میں یہ سفر کرتے ہیں ہمارا سفر کا مقصد لعل شہباز قلندر کو تعزیت پیش کرنا ہے محبت اورعشق میں مشقت کی کوئی اہمیت نہیں یہ عشق کا وہ سفر ہے جو عقل کے پیمانوں اور سانچوں میں نہیں آئے گا پیدل جانا ہرگز ضروری نہیں ہے. یہ محض ہماری عقیدت اور محبت ہے محبت اور عشق میں کچھ عجیب نہیں ہوتا ہم شام پانچ بجے سے لیکر صبح دس تک رات کے وقت زیادہ سفر کرتے ہیں ہر دس بارہ کلومیٹر کے بعد آدھ گھنٹہ ریسٹ کرتے ہیں
دن کے وقت جہاں مناسب جگہ ملے سو جاتے ہیں موسم اچھا ہونے کی وجہ سے پہلے دن ہم نے 80کلومیٹر سفر کیا روزانہ اوسط40سے 45کلومیٹر سفر جرتے ہیں سفر کے دوران نماز پنجگانہ باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں وفد کے دیگر اراکین سید غلام عباس، نصیر احمد، محمد بشیر، سمش الدین نے کہا کہ ہماری اپنی اپنی دلی مرادیں ہیں جن کے حصول کے لیے ہم اس انداز میں سفر کر ریے ہیں اللہ نے ہماری پہلے بھی مرادیں پوری کی ہیں وفد جب گانگا نگر پہنچا تو استقبال کرنے والے میں محمد آصف امین گانگا، محمد اسد امین گانگا محمد جمیل قلندرانی،محمد عمیر عمران، محمد عمر عمران وغیرہ بھی موجود تھے جام محمد روشد مجنوں گانگا نے جانب سے قلندری قافلے کے اراکین کے اعزاز میں صبحانہ دیا گیا پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یار خان کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے شام چھ بجے جام ایم ڈی گانگا کی جانب سے عصرانے کے بعد یہ وفد اپنی منزل کی طرف سفر کے لیے روانہ ہو جائے گا جام ایم ڈی گانگا نے بتایا کہ رائے ندیم حیات خان کھرل میرے ایف سی کالج  لاہور کے ہاسٹل فیلو ہیں مجھے کسی کے سفر سے کوئی غرض نہیں میرے لیے مہمانوں کی مہمان نوازی شرف کی بات ہے دوستوں سے مل کر ذہنی اور قلبی سکون محسوس کرتا ہوں میری دلی خواہش ہوتی ہے کہ آتے جاتے دوست میرے پاس ضرور تشریف لائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent