Ticker

6/recent/ticker-posts

عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں،وزیراعظم کی اپیل

People should celebrate Eid-ul-Adha with simplicity: PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں اور اس عید پر وہ نہ کریں جو عیدالفطر پر کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ وزیراعظم نے اس قدر مختصر اور مشکل وقت میں اس قسم کے جدید ہسپتال کی تعمیر پر این ڈی ایم اے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے خوش آئند بات ہے، اگر سیاسی طور پر مضبوط ارادہ ہو تو ایسے کام کیے جاسکتے ہیں۔

اس موقع پر قوم کے نام اپنے خاص پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ کریں جو عیدالفطر کے موقع پر کیا۔عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں عیدالفطر کے موقع پر کی گئیں بے احتیاطیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی عید پر وہ نہ کریں جو پچھلی عید پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس بات کا خیال نہیں کیا گیا کہ یہ وائرس ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے لاپرواہی کی اس لیے عید کے موقع پر بہت تیزی سے وائرس پھیلا نتیجتاً میں ہمارے ہسپتالوں اور فرنٹ لائن ورکرز پر دباؤ آیا اور بدقسمتی سے اموات میں اضافہ ہوا اور وائرس اپنے عروج پر پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی۔مذکورہ ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔

اْفتتاح کے موقع پر وزیراعطم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent