Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ بحال کرے،اقوام متحدہ

India should restore internet in occupied Kashmir: UN

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک ماہر نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ،اطلاعات تک رسائی اور پرامن احتجاج پر سنگین پابندیاں جاری رکھنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اظہار رائے کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ کاٸیے نے یہ بیان جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 44 ویں اجلاس کے دوران کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیا۔نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر بھارت میں ضم کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیا، سیاسی رہنماؤں کو قید کردیا ، تیرہ ہزار کے لگ بھگ کشمیری نوجوانوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور اجتماعی سزائیں دینے کے علاوہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ ڈیوڈ کاٸیے نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کے لئے انٹرنیٹ بحال کرے۔انہوں نے صورتحال کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا اپنا مطالبہ بھی دہرایا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent