Ticker

6/recent/ticker-posts

شوگرمافیاوافرچینی برآمدکرنےکےنام پرریبیٹ اورسبسڈی حاصل کرتاہے،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیرکٹپال

Sugar mafia gets rebate and subsidy in the name of exporting abundant sugar, Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، سرپرست حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی ہرگز کوئی کمی نہیں ہے شوگر مافیا اپنی لوٹ مار کو جاری رکھنے کے لیے حکومت میں شامل اپنے لوگوں کے ذریعے دوہرا کھیل کھیل رہی ہے کبھی یہ مافیا وافر چینی برآمد کرنے کے نام پر  قومی خزانے سے اربوں روپے کا ریبیٹ اور سبسڈی حاصل کرتا ہے کبھی یہ چینی کی کمی کے بہانے ایک طرف چینی کی درآمد پر ٹیکسز میں چھوٹ حاصل کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھاتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ کندھ کوٹ اور غوث پور سے آنے والے عبدالرسول میرانی، ظہور احمد میرانی،شفیق ازحمد میرانی و دیگر پر مشتمل کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ کسانوں سے 190روپے خریدے گئے گنے سے تیارکردہ چینی عوام کو50روپے کلو ملنی چاہئیے. استصالی حربے اور ڈرامے بازیاں بند کی جائیں درآمدی چینی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5%سے کم کر کے 0.25%کرنے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس بلکل ختم کرنے، جبکہ سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے 1%کرنے سے چینی صرف چند دنوں کے لیے سستی ہوگی جب یہ سستی چینی مارکیٹ میں آئے گی تب تک شوگر مافیا اپنی تقریبا چینی مہنگے داموں فروخت چکا ہوگا ٹیکسز کی چھوٹ دے کر چینی اس لیےمنگوائی جا رہی ہے کہ نومبر میں گنے کے کرشنگ سیزن سے قبل مارکیٹ میں چینی کے ریٹ کو کچھ دنوں کے لیے خاصا گرا کر حکومت کو گنے کے ریٹ میں اضافہ کرنے سے روکنا مقصود ہے.یہ خود حکومت میں شامل شوگر مافیا کا دیا ہوا نسخہ ہے یہ ان ڈائریکٹ کسانوں کی گردن مروڑنے کا محفوظ، منفرد و کامیاب طریقہ ہے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ یہ ایک طرف عوام اور دوسری طرف کسانوں کو مختلف طریقوں سے لوٹ رہے ہیں ملک میں شوگر انڈسٹری لگانے کی اوپن پالیسی اختیار کرکے انڈیا کی طرح چھوٹے چھوٹے پلانٹ لگانے کی عام اجازت دے جائے اس سے مستقل طور پر قائم شوگر اجارہ داری سے نجات ملے گی پاکستان کے کسانوں کوکم ازکم بھارتی کسانوں کے برابر سہولیات و مراعات اور فصلات کے ریٹس دیئے جائیں.گنے کا ریٹ بھارت کے برابر285روپے من کیا جائے کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم ریٹ5000روپےمن مقرر کیا جائے ہم کسانوں کی اعلی عدلیہ سے التجا ہے کہ وہ کسانوں کی فصلات کے ریٹس کے حوالے سے کیسز کے فیصلے فورا سناکر عوام اور کسانوں کو لوٹ مار سے بچائےعبدالرسول خان میرانی نے کہا کہ سندھ سرائیکستان اور پورے پاکستان کے کسانوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر تحریک چلانی پڑے گی انہوں نے حاجی نذیر احمد کٹپال اور جام ایم ڈی گانگا کو صوبہ سندھ کا خیر سگالی وزٹ کرنے کی بھی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے موسمی حالات بہتر ہونے پر آنے کا وعدہ کیا گیا قبل ازیں سندھ سے آنے والے زمینداروں کو پاکستان کسان اتحاد سردار گڑھ کے صدر منور کٹپال کی جانب سے حاجی نذیر احمد اور جام ایم ڈی گانگا نےسرائیکی اجرکیں پہنائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent