Ticker

6/recent/ticker-posts

ناٸب تحصیلدار منیرحسین کھارا ریٹاٸرڈ ہوگٸے

Deputy Tehsildar Munir Hussain Khara will retire

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) ہردلعزیز شخصیت ملک حاجی منیر حسین کھارا نائب تحصیلدار مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ آپ کا آبائی گاوں نکڑو شہید تحصیل نورپورتھل ہے۔ ملک حاجی منیرحسین نکڑو شہید کی کھارا برادری کے قابل فخر سپوت ہیں۔ آپ کے خاندان کو عزت وشرافت کی وجہ سے علاقہ بھر میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ ملک حاجی منیرحسین کھارا صاحب نورپورتھل کے معروف سوشل ورکر ملک حاجی مریدحسین کھارا اور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب کے ایکس جنرل سیکرٹری ملک اخترحسین کھارا کے بڑے بھائی جبکہ ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ملک احمد شیر کھارا ،پروفیسر ملک محمدیوسف کھارا اور ایس ایس  ملک حسن شیر کھارا کے کزن ہیں سابق نائب تحصیلدار ملک حاجی منیرحسین کھارا انتہائی مخلص ،خوش اخلاق، تحمل مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔آپ نے اپنی ملازمت کے دوران اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دےکربھرپورعوامی خدمت کی اور اپنی فرض شناسی اوردیانتداری کی وجہ سے ہمیشہ اپنے افسران بالا کے منظور نظر رہے جوکہ قابل فخر بات ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے سابق نائب تحصیلدار ملک حاجی منیرحسین کھارا  کے لیے نیک تممناوں کااظہار کرتے ہوٸے ان کی آئندہ زندگی کےلیے صحت وسلامتی کی دعاکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent