Ticker

6/recent/ticker-posts

احسان اللہ خان کی مخلصانہ کوششوں سے مختلف مواضعات میں تعمیرو ترقی کاکام شروع ہوچکا ہے

With the sincere efforts of Ehsanullah Khan, construction and development work has started in various positions

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ضلع خوشاب کے مختلف مواضعات میں تعمیر و ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔جوڑاکلاں کی آبادی کو دریائی کٹاو سے بچانے سمیت جوہر آباد چوک گروٹ روڈ کی دو رویہ تعمیر،نواحی مواضعات آدھی سرگل،محمود شہید،شاہوالہ جنوبی ،پلواں،نور پور شہر، گروٹ شہر،پیلو وینس بلند تھل اور بمبول کی اضافی آبادیوں اور دیگر ڈیرہ جات پر خطیر لاگت سے فراہمی بجلی کی سکیموں پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی بھرپور کوشش کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن جوڑا کلاں اور گرڈاسٹیشن مٹھا ٹوانہ کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔ اس حوالے سے ایم این اے پبلک فورم کے انچارج ملک غظنفر وڈھل کے ہمراہ واپڈا حکام کی ٹیمیں جوڑا کلاں اورمٹھہ ٹوانہ میں سائٹ کا وزٹ کر چکی ہیں۔ جوڑا کلاں گرڈکے لیے ہر دل عزیز سماجی شخصیت ماسٹر ملک محمد نبی بخش نے دو ایکڑ اراضی عطیہ کی ہے جبکہ مٹھہ ٹوانہ گرڈ کے لیے ملک ضیاءالرحمان ،ملک محمدایوب ٹوانہ، ملک فاروق ٹوانہ، ملک جہانگیر ٹوانہ اور دیگر ٹوانہ برادری نے زمین کے مالک محمد اشرف ڈھوری کو پانچ لاکھ روپے لیز کی مد میں اکٹھے کرکے دئیے ہیں۔ایم این اے پبلک فورم کے انچارج غظنفر وڈھل کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ بہت جلد ان گرڈ اسٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے تحصیل نور پور تھل اور مٹھہ ٹوانہ میں بجلی کے کم وولٹیج کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent