Bhong: Influential landlord, disabled farmer, violent, land grabbing attempt
بھونگ(وکرم دیپال)کوٹلہ جعفر لعل کے رہائشی محمد شریف دشتی نے میڈیا کے نمائندوں سے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ صبح سویرے اپنی کپاس کے فصل میں سپرے کررہا تھا علاقے کے بااثر زمیندار ماچھن دشتی نے اپنے بیٹوں حاکم اور اسلم دشتی سمیت مجھ پر دھاوا بول دیا اور تشدد کا نشانہ بنایاکہ زمین پہ تجھے آنے نہیں دیں گے اسلم نے مجھے پستول سے مارنے کی کوشش کی شور واویلا کرنے پر اہل علاقہ نے مجھے بچا لیا میں معذور ہوں میرے ایک ہاتھ کاٹا ہوا ہے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میرا ذریعہ معاش یہی زمین کا ٹکڑا ہے جس پہ بااثر زمیندار قابض ہونا چاہتے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے اعلی حکام وزیر اعلی پنجاب آر پی او بہاولپور ڈی پی او رحیم یار خان ایس ایچ او بھونگ سے اپیل ہے کہ میرے ملزموں کو گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جاے اگر انصاف نہ ملا تو ڈی پی او آفس کے سامنے خودسوزی کرونگا
0 Comments